تازہ تر ین

راولپنڈی ٹیسٹ؛ رمیز نے دوران کمنٹری بھارتی ٹیم کی کھنچائی کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کی کھنچائی کردی۔

سابق کرکٹر نے دورانِ کمنٹری دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیویز کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے کم اسکور کا مذاق اڑایا تھا۔

بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں محض 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جو ہوم گراؤںڈ پر اسکا سب سے کم ترین ٹیسٹ اسکور ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا اب تک کا سب سے کم اسکور آسٹریلیا کے خلاف بدنام زمانہ 36 رنز پر آل آؤٹ ہونا ہے۔

تاہم اس دھچکے کے باوجود دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے 462 رنز بنائے، سرفراز خان نے 150 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اور رشبھ پنت نے 99 رنز بنائے

دورانِ کمنٹری رمیز راجا نے کہا کہ مائیکل ایتھرٹن نے مجھے بتایا کہ بھارت 46 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا ہے، اس لیے میں نے اسے اپنا موبائل رنگ ٹون بنا لیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی پہلے ٹیسٹ میں فتح بھارت میں انکی صرف تیسری جیت تھی جس کیلئے انہیں 36 سال کے انتظار کا پڑا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain