تازہ تر ین

ایران کی جنوب مشرقی سرحد پر حملے میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

ایران کی جنوب مشرقی سرحد پر بارڈر گارڈز اور انتہاپسند تنظیم کے درمیان جھڑپ میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ہفتے کو ایران کی جنوب مشرقی سرحد پر ایک حملہ ہوا جہاں 10 ایرانی بارڈر گارڈز ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خطے میں موجود انتہاپسند تنظیم اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان یہ تازہ واقعہ ہے، جس میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ یہ جھڑپیں افغانستان اور پاکستان سے ملحق سرحد کے قریبی علاقوں میں ہوئیں جہاں طویل عرصے سے ایرانی سیکیورٹی فورسز اور مذہبی تنظیم کے ساتھ کشیدگی جاری ہے۔

ایران کے وزیرداخلہ اسکندر مومینی نے سینئرپولیس کمانڈرز اور وزارت داخلہ کے عہدیداروں پر مشتمل ٹیم کو واقعے کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

ایران کے مذکورہ سرحدی علاقے سیستان میں منشیات کے اسمگلرز کے ساتھ بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی جھڑپیں رپورٹ ہوتی رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain