تازہ تر ین

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 9 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

سپریم کورٹ کے 4 ہزار21 وکلاء آج نئے صدر، سیکریٹری اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کر رہے ہیں۔

ان انتخابات کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ میں مقابلہ ہے۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے میاں رؤف عطاء سپریم کورٹ بار کی صدارت کے امیدوار ہیں۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے ملک زاہد سیکریٹری اور تنویر اختر فنانس سیکریٹری کے امیدوار ہیں۔

دوسری جانب حامد خان گروپ سے منیر کاکڑ سپریم کورٹ بار کی صدارت کے امیدوار ہیں جبکہ سلمان صدیقی سیکریٹری اور میر اورنگزیب فنانس سیکریٹری کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain