تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 91000 پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے اور انڈیکس نے 91000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرلی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 979 پوائنٹس کے اضافے سے 91843 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور قطر سے وابستہ مثبت توقعات، سعودی عرب سے دسمبر تک مؤخر ادائیگیوں پر ایک ارب 20کروڑ ڈالر مالیت کے خام تیل کی سہولت ملنے کی امید اور مثبت سینٹی منٹس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اکتوبر کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 9749پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریزلٹ سیزن کی وجہ سے کیپیٹل مارکیٹ کی سرگرمیوں پر لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج بھی اثر انداز رہے.

مارکیٹ میں رونما ہونے والی تیزی کے تسلسل سے سرمایہ کاری کے شعبوں کی معیشت میں بہتری اور اعتماد کا اظہار نظر آرہا ہے کیونکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے میکرو اکنامک انڈیکیٹرز میں بہتری اور نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں واضح طور پر نمایاں کمی کی بازگشت ہے جس سے کاروبار کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain