تازہ تر ین

جوڈیشل کمیشن کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اسلام آباد: اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔

جوڈیشل کمیشن کی رکنیت کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پارلیمنٹیرینز  کے نام سپریم کورٹ کو ارسال کردیے گئے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا  گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینٹر شبلی فراز کی ایڈوائس پر جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومتی اور اپوزیشن بنچوں سے  سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور  شبلی فراز کی نامزدگیوں کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی۔

ادھر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔

جوڈیشل کمیشن کےلیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو  نامزد کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے خاتون کی نشست پر روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں پانچ اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئیں۔ پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نام بھجوائے اور تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain