تازہ تر ین

چینی فوج کیلئے نیا اے آئی ماڈل تیار

پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) سے منسلک اعلیٰ چینی تحقیقی اداروں نے فوجی سروسز میں جدت لانے لیے اے آئی ٹول تیار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) سے منسلک اعلیٰ چینی تحقیقی اداروں نے میٹا کے عوامی طور پر دستیاب لاما ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے فوجی ایپلی کیشنز کیلئے اے آئی ماڈل تیار کیا ہے۔
تین چینی اداروں کے 6 محققین جن میں پی ایل اے کے سرکردہ تحقیقی ادارے اکیڈمی آف ملٹری سائنس (اے ایم ایس) کے تحت دو شامل ہیں، نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح انہوں نے میٹا کے لاما کے ابتدائی ورژن کو ایک بنیاد کے طور پر استعمال کیا جوChatBIT  کہلاتا ہے۔
محققین نے Llama 2 13B لارج لینگوئج ماڈل (ایل ایل ہم) کا استعمال کیا جسے میٹا نے فروری 2023 میں جاری کیا۔ محققین نے انٹیلی جنس کو اکٹھا کرنے اور اس پر کارروائی کرنے کے لیے فوجی توجہ مرکوز کرنے والے اے آئی ٹول کی تعمیر کے لیے اپنے پیرامیٹرز کو شامل کیا اور آپریشنل فیصلہ سازی کے لیے درست اور قابل اعتماد معلومات اے آے ماڈل کو فیڈ کیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain