تازہ تر ین

ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان کو فائنل میں سری لنکا سے شکست

ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز سال 1993 میں ہوا تھا اور آخری ایڈیشن 2017 میں کھیلا گیا تھا تاہم طویل عرصے کے وقفے کے بعد یہ ٹورنامنٹ 2024 میں دوبارہ شروع ہوا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے فائنل سے پہلے کھیلے جانے والے ہانگ کانگ سکسز 2024 کے تمام میچوں میں فتوحات حاصل کیں۔

اس منفرد ٹورنامنٹ میں ٹیمیں چھ چھ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترتی ہیں اور فی ٹیم 6 اوورز کھیلے جاتے ہیں۔

اتوار کو فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے چھ اوورز میں صرف 72 رنز بنائے۔ اوپنر محمد اخلاق کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اخلاق نے 20 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 5.2 اوورز میں 72 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے دھننجے لکشن اور تھرندو رتھنائیکے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے 73 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور فائنل میں پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی۔

سری لنکا کی جانب سے تھارندو رتنایاکے 16 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے، سندون ویرکوڈی 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، لہیرو مدھوسنکا نے 19 رنزبنائے۔

اس سے قبل سُپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

رابن اتھاپا کی قیادت میں بھارت کو ہانگ کانگ سکسز کے چاروں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان فہیم اشرف، محمد اخلاق، آصف علی، دانش عزیز، حسین طلعت، عامر یامین اور شہاب خان شامل تھے۔

سپر سکسز ٹورنامنٹ 2024 میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یو اے ای، انگلینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اورعمان نے حصہ لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain