تازہ تر ین

پہلا ون ڈے؛ پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلیے 204 رنز کا ہدف، نسیم شاہ کی جارحانہ بیٹنگ

تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

قومی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو صائم ایوب ایک رن بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ تین رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد 24 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق بھی 12رنز بنا کر چلتے بنے۔

دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان 39 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن یہاں بابراعظم 37 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اسکے بعد کامران غلام 5 رنز اور سلمان علی آغا 12 رنز بنا کر وکٹ گنوا  بیٹھے۔

کپتان محمد رضوان 44 رنز کی اننگز کھیل کر ہمت ہار بیٹھے اور مارنس لبوشین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 24 رنز بنائے لیکن 148 کے مجموعی اسکور پر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

ڈیبیو کرنے والے عرفان خان 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے اور حارث رؤف صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ نسیم شاہ نے جارحانہ اننگز  کھیلتے ہوئے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 39 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

ٹاس

میلبرن میں جاری میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی، محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹاس سے قبل صائم ایوب اور عثمان خان کو ان کے ڈیبیو پر گرین کیپ دی۔ بھارت میں گزشتہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کا یہ پہلا ون ڈے میچ ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

پاکستان: صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین۔

آسٹریلیا پلیئنگ الیون

میتھیو شارٹ، جیک فریزر، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلز، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، آرون ہارڈی، سین ایبٹ، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain