تازہ تر ین

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے معیشت بہت مضبوط ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سردیوں کے تین ماہ دسمبر تا فروری بجلی کے اضافی استعمال پر پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جارہی ہے۔
اسلام آباد میں یوم اقبال کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ پیکج کا آغاز دسمبر 24 تا فروری 25 کے بلوں میں ہوگا، گھریلو صارفین کیلیے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 26 روپے 7 پیسے ہوگا اور اس سے گھریلو صارفین کو 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک کی بچت ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ پیکج پورے پاکستان کیلیے ہے جس میں صنعتوں کیلیے 5.72 روپے سے لے کر 15 روپے تک کی بچت ہوگی، صنعتوں کو 18 سے 37 فیصد تک بچت ہوگی، اسی طرح کمرشل صارفین کیلیے یہ پیکج 13.46 روپے سے 22 روپے بچت ہوگی، ایسے صارفین کو 34 فیصد تک بل میں بچت ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی کمی میں لاگت سے زراعت، صنعت اور کاروبار و برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی، اس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پاکستانی معیشت مضبوط اور درجہ بندی تیزی سے بہتر ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی کمی کے پیکج پر وزیر توانائی اویس لغاری، سیکریٹری توانائی اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ سب کچھ صرف میری وجہ سے نہیں بلکہ ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، ہم سب ملکر ملک کو ترقی دینے کیلیے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاشی جکڑبندیوں کی وجہ سے ہم معاشی طور پر آزاد نہیں ہیں مگر ملک کی معاشی صورت حال آہستہ آہستہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain