آج ملک بھر میں مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 174 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے، مفکرِ پاکستان کے147ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال پر ایک پر وقار تبدیلی گارڈ کی تقریب منعقد ہوگی۔
تقریب میں پاک بحریہ کا چاق و چوبند دستہ اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالیں گا اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگا جبکہ پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود گارڈ میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کریں گے۔گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔
گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔