چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں ایونٹ کا ہائبرڈ ماڈل پر ہونے کا امکان ہے۔
علم میں رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آئے گی اور بھارت اپنے میچز دبئی میں کروانے کا خواہاں ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو حال ہی میں ایک پیغام بھی بھیجا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ میرے پاس بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی پرچہ نہیں آیا جبکہ یہ بھی کہا کہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔
تاہم اب کرکٹ ویب سائٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کےلیے پاکستان نہیں جائے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ نے بتایا کہ بی سی سی آئی کو حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم نہ بھیجیں۔