نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ریاض میں غیر معمولی عرب و اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں اسرائیل کے فلسطینی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی شدید مذمت کی اور ان جرائم پر احتساب کا مطالبہ کیا۔
وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا جو خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کا خاتمہ کرے۔
نائب وزیراعظم نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے او آئی سی اور عرب لیگ کی غیر متزلزل وابستگی کو سراہا۔