چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 18نومبر سے شروع ہوگی، چیمپئن شپ میں 8ممالک کے 17 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔
سیکریٹری اسکواش فیڈریشن ایئر کموڈور عامر نواز نے قمر زمان، عرفان اصغر، سدرہ ظہیر اور حنا نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 15 ہزار امریکی ڈالرانعامی رقم کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بھی 7 پلیئرز شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16نومبر سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد شروع ہو جائے گی۔
پشاور میں 1998 میں پہلی چیف آف دی ایئر اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کھیلی گئی ۔اس سال یہ مسلسل 24 ویں چیمپئن شپ ہے۔ 22 نومبر کو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ہو گی۔ آخری ٹورنامنٹ میں بھارت کی ٹیم بھی شامل تھی۔
عرفان اصغر نے کہا کہ اسکواش اکیڈمی نوجوان کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں مزید نوجوان کھلاڑی سرکٹ میں آئیں گے۔
قمرزمان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی کھلاڑی ٹاپ رینکنگ میں نظر آئیں گے، اسکواش فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں پر کام کر رہی ہے۔