بھارتی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید اپنے انوکھے فیشن سینس کی وجہ سے بھارت سمیت پڑوسی ممالک میں بھی مشہور ہیں، انہوں نے روز مرہ استعمال کی چیزوں سے مختلف اور انوکھے لباس تیار کروا کر پہنے جو خوب وائرل ہوئے۔
تاہم اس مرتبہ عرفی نے باربی کا روپ دھار لیا ہے جو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
وائرل ہونے والی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عرفی نے سنڈریلا کے جیسا گھریلو لباس پہنا ہے جوکہ پہلے ایک غریب لڑکی کے کپڑوں میں تھی اور جیسے ہی عرفی گھومتی ہیں ان کا ڈریس سنڈریلا کے خوبصورت ڈریس میں تبدیل ہوجاتا ہے اور وہ شہزادی سنڈریلا ’باربی‘ بن جاتی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے بھارتی ماڈل کے اس ٹرانزیشن کا بےحد پسند کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر عرفی کے ناقدین بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ آج عرفی نے واقعی حیران کردیا کیونکہ انہیں لگا تھا عرفی ہمیشہ کی طرح کسی انوکھے لباس میں نظر آئیں گی مگر اس مرتبہ انہوں نے سب کے دل جیت لیے۔
عرفی جاوید کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اس خوبصورت لباس میں حقیقیت کی باربی لگ رہی ہیں اور انکا فیشن سینس کمال ہے۔