تازہ تر ین

پی ٹی آئی احتجاج مسڈ کال ہے، لوگ اپنا پیٹرول ضائع نہ کریں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی کال مسڈ کال ہے، لوگ اپنا پیٹرول ضائع نہ کریں۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو دیے گئے احتجاجی اعلان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مسڈ کال قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ 23 نومبر کو یہ اطلاع ملے گی کہ جو قافلہ جمع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے،وہ کسی نہ کسی وجہ سے احتجاج منسوخ کیا جائے گا۔ میرا مشورہ ہے کہ لوگ اپنا پیٹرول ضائع نہ کریں، کیونکہ یہ صرف ایک مسڈ کال ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان صاحب وقت سے پہلے ایسا رسک لیں گے۔

تقریب کا آغاز ترکیہ اور پاکستان کے قومی ترانوں کے ساتھ پرچم کشائی سے ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ تقریب میں گورنر سندھ کے ساتھ ترکیہ کے قونصل جنرل کیمال سانگو اور ایمبیسڈر عرفان نزیروگلو بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ صرف تجارت نہیں بلکہ دل میں محبت بھی رکھتا ہے۔ یہی محبت ہمارے وزیرِاعظم شہباز شریف کے دل میں ترکیہ کی قوم کے لیے موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کے سفیر پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہاں ہیں اور کراچی میں جاری دفاعی نمائش میں بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ گورنر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ملک میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہیں تاکہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنایا جا سکے۔

گورنر سندھ نے ترکیہ کے سفیر کو کراچی میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے سمیت دیگر  سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کی تجویز دی جن کو صوبے بھر تک وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امبیسڈر عرفان نزیروگلو کو کراچی آئے ہوئے صرف 4 ہفتے ہوئے ہیں، لیکن انہوں نے گرم جوشی اور اضافی توانائی کے ساتھ کام کیا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

گورنر سندھ نے ترکیہ کے سفارتی نمائندوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مستقبل میں مزید بلندیوں تک پہنچیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain