Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آباد پر چڑھائی تو دُور، یہاں کا رُخ بھی نہیں کرنے دیں گے، رانا مشہود

    By Khabrain Newsنومبر 19, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر چرھائی کرنا تو دور کی بات، یہاں کا رُخ بھی نہیں کرنے دیا جائے گا۔

    وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ معاشی میدان میں طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔ اب دنیا پاکستان کی طرف رخ کررہی ہے۔ ہر ماہ ہزاروں کی تعداد میں اسپورٹس مین اور سیاح پاکستان آرہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ 2018کے بعد اسکالر شپس بند کرکے نوجوانوں کے راستے روک دیے گئے تھے۔ ارشد ندیم  کا ٹیلنٹ یوتھ فیسٹیول کے ذریعے آگے آیا ۔ کھیلوں میں وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی فوکس ہے ۔ یونیورسٹی اولمپیاڈ 21سے 23نومبر تک اسلام آباد میں ہوگی ۔ اسپورٹس اولمپیاڈ میں 5 ہزار سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز شرکت کریں گے۔

    رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اسپورٹس اولمپیاڈ کے ذریعے کھیلوں میں ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا ۔ اسپورٹس اولمپیاڈمیں 10 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ پاکستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحتیں موجود ہیں۔ حکومت باصلاحیت نوجوانوں کو ہر ممکن پلیٹ فارم فراہم کرے گی ۔

    پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تعمیری کام کیا  ہے، صرف ایک جماعت کا کام تخریب کاری کرنا ہے۔ یہ جماعت عوام کو بہکا رہی ہے۔ ہمیں مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ ڈالنا ہوگا ۔ نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں نااہل کیا گیا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس میں کوئی احتجاج نہیں بنتا تھا، اس جماعت کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے بےنقاب ہوگیا ہے۔ یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری ہو۔ پاکستانی قوم 24نومبر کے احتجاج کو مسترد کرچکی ہے۔ احتجاج کی یہ کال بھی ناکام ہوگی۔ یہ وہی لوگ ہیں جو آئی ایم ایف کے سامنے احتجاج کرتے رہے۔بیرونی سرمایہ کاری آنے سے پاکستان مخالف قوتوں کو تکلیف ہورہی ہیں ۔

    چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا تھا کہ  کرکٹ کو اس ملک میں تباہ کیا گیا ، جب ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس ختم کردینگے تو بہتری کہاں سے آئے گی۔ کرکٹ میں بھی ری اسٹرکچرنگ کا مرحلہ جاری ہے۔ جلد کرکٹ میں  وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں۔ ان کیخلاف کرپشن کیسز ہیں ، پنکی پیرنی، فرح گوگی، ذلفی بخاری کی کرپشن کی داستانیں عام ہیں۔ یہ ایک چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی کرتے ہیں ۔ 9 مئی کی وڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔ سب سامنے ہے کہ کیسے یہ سیاسی جماعت دہشتگردی اور اداروں پر حملے کے لیے اکسا رہی ہے۔ پاکستان میں سہولت کاری کا کلچرل ختم ہوگیا ہے۔ اسلام آباد پر چڑھائی تو دور یہاں کا رخ بھی نہیں کرنے دیا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

      پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں

      مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.