تازہ تر ین

فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

سیالکوٹ: اپنے حلقے میں حکومت مخالف سیاست کرنے کیلیے سیاسی رہنما فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کا مرکزی عہدہ چھوڑ دیا۔

 فردوس عاشق اعوان نے اپنا تحریری استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ صرف عہدہ چھوڑا ہے اور پارٹی سے ساتھ وابستہ رہوں گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استعفے میں لکھا کہ عہدے کے بغیر ہی استحکام پاکستان کیلیے کام کرتی رہوں گی۔

انہوں نے استعفے میں لکھا کہ استحکام پاکستان پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے تاہم انہیں حلقے میں حکومت مخالف سیاست کرنی ہے اور یہ پارٹی کا عہدہ رکھتے ہوئے ممکن نہیں تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی لکھا کہ ویسے بھی مصروفیات کی وجہ سے میری پارٹی میں میری کوئی سرگرمیاں نہیں تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain