تازہ تر ین

پاکستان کا ایجادکردہ ائیرسرویلنس ریڈار350 کلومیٹرتک دشمن طیاروں کا سراغ لگا سکتا ہے

پاکستانی ایجادکردہ ائیرسرویلنس ریڈار350 کلومیٹرتک کسی بھی دشمن ملک کے ہوائی جہازوں  کی کھوج لگاسکتا ہے،60ہزارفٹ کی انتہائی بلندی کے حامل جہازوں کی نشاندہی بھی ریڈارکے ذریعے ہوسکتی ہے۔ 

کراچی ایکسپوسینٹرکے بیرون حصے میں رکھا گیا ملکی ساختہ دیوہیکل سرویلنس ریڈار350 کلومیٹر کے فاصلے تک دشمن ملک کےفضائی حدود کی خلاف ورزی یا مہم جوئی کرنے والے ہوائی جہازوں کی کھوج لگا سکتا ہے۔

ریڈارانجینئرمحمد بلال کا ایکسپریس نیوزسے بات چیت میں کہنا تھا کہ اس ریڈارکومکمل طورپرپاکستان میں تیارکیا گیا ہے، جس کی تیاری میں ففتھ جنریشن کی تمام ضروریات ک ومدنظررکھا گیا ہے۔

اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ ائیرسرویلنس ریڈارفضاؤں میں 60 ہزارفٹ کی بلندی پراڑنےوالے کسی بھی ہوائی جہازکی نشاندہی کرسکتا ہے،اس ملکی ساختہ ریڈارکے ساتھ میزائل سسٹم منسلک ہے جواگلے مرحلے کے لیے روانہ ہونے والے ہوائی جہازوں کو مکمل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain