تازہ تر ین

فرنچائز پی ٹی آئی آج دیوالیہ ہوگئی، عوام نے مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے مسترد کردیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں، فرنچائیز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ  کہا تھا کہ گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں، “الجہاد” فساد اور فتنہ کی نذر ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں، جلد علی  امین گنڈا پور کی بھی غائب ہونے کی خبر آئے گی، بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کر دیا۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پہ لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پہ لگا ہوا ہے، اس نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔

 سینیئر وزیر نے کہا کہ آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا، نہ انقلاب آیا نہ خان چھُوٹا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد  چھوڑ دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر خیبر پختونخوا کی صحت اور ریلیف پہ خرچ ہونے والے وسائل ریاست کے خلاف دہشتگردی کی نذر ہوگئے۔

 سینیئر وزیر نے مزید کہا کہ شکر ہے آج کے بعد انقلاب کا تماشہ تو بند ہوگا، لیکن ہیں بڑے بے شرم اِن کا کوئی پتہ نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain