سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی۔
پرتھ میں کھیلئے گئے بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم 534 رنز کے تعاقب میں 238 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
22 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 104 رنز بناسکی۔
بھارت نے دوسری اننگز 487 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 534 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں کینگروز بناکر 238 رنز پر آل آؤٹ ہوگئے اور بھارت نے میچ 295 رنز سے جیت لیا۔
میچ میں بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں یشوی جیسوال نے 161 رنز اور ویرات کوہلی نے 100 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہول 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے ایڈلیڈ میں شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔