تازہ تر ین

صوبے کی 19 جامعات میں وی سیز تعینات کرنے کے فیصلے پر 10دن میں عمل درآمد کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے صوبے کی 19 جامعات میں وائس چانسلرز تعینات کرنے کے عدالتی فیصلے پر دس دن میں عمل درآمد کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی نہ ہونے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کے روبرو ہوئی۔ سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار عامر جاوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہونے کے خلاف توہین عدالت کیس ہے، عدالت نے واضح احکامات دیئے ہیں کہ کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعلی کے سامنے رکھیں اور وائس چانسلرز کی تعیناتی کریں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سمری بھیجی ہے، صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کیا ہے، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے پوچھا کہ صوبائی حکومت کیا چاہتی ہے؟ وائس چانسلر تعینات نہیں کرتی اور سپریم کورٹ چلے گئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 22 اگست کو عدالت نے حکم دیا ہے کہ تعیناتی کریں تین مہینے گزر گئے لیکن ابھی تک تعیناتی نہیں ہوئی اس پر جسٹس اسد نے کہا کہ آپ لوگ اس کے لیے بھی وقت نکالیں۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ 19 یونیورسٹیاں بغیر وائس چانسلر کے چل رہی ہیں یہ افسوس ناک ہے، یونیورسٹی کے ملازمین کے لئے تنخواہیں نہیں ہیں، وائس چانسلر کی تعیناتی نہیں کرتے تو پھر ایسا کریں کہ ان یونیورسٹیز میں ہاؤسنگ سوسائٹیاں شروع کردیں،

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مسنگ تھے اور وزیراعلی بھی اس وجہ سے وقت لگے گا۔

جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ آپ اپنی حکومت کے بارے میں ایسا کہہ رہے ہیں، حکومت کر کیا رہی ہے، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری کو بلائیں، عدالت نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری کو طلب کرتے ہوئے سماعت تھوڑی دیر کے لیے ملتوی کردی جو کچھ دیر بعد دوبارہ شروع ہوئی جس میں سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پیش ہوئے۔

ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ صوبائی حکومت نے وائس چانسلر کی تعیناتی  پراسس دوبارہ نہیں کیا، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ نیا اشتہار دیا جائے گا جس کو عدالت نے کالعدم قرار دیا۔

وکیل درخواست گزار ے کہا کہ اکیڈیمک سرچ کمیٹی نے سفارشات بھیجی ہے، اور تین نام ہر ایک یونیورسٹی کے لئے دیئے ہیں، کمیٹی کی سفارشات وزیراعلی کے سامنے بھیجی جائیں گی اور پھر وزیراعلی اس کی منظوری دے کر چانسلر کو بھیجے گا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نگران وزیراعلی نے اس پر دستخط کیے لیکن چانسلر کو نہیں بھیجی، ہم تو عدالتی احکامات کی تعمیل کررہے ہیں، سمری بھیجی ہے، ہم نے سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کردی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain