تازہ تر ین

بھارتی سیاح ایران میں پاکستانی شہری کی مہمان نوازی کا گرویدہ

تہران: ایران کا سفر کرنے والا بھارتی ولاگر ایک پاکستانی طالب علم کی طرف سے ملنے والی مدد پر نہ صرف اس کا مداح ہوگیا بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی رائے بھی مثبت ہوگئی۔

OnRoadIndian کے نام سے ولاگنگ کرنے والے ولاگر نے اپنے اس خوش گوار تجربے کی ویڈیو شیئر کی جو نہ صرف پاکستان اور بھارت میں وائرل ہوگئی بلکہ ایران میں بھی لوگوں نے پاکستانی شہری کو خوب سراہا۔

بھارتی شہری ایران گھومنے پھرنے کےلیے روس کے دارالحکومت ماسکو سے تہران جا رہا تھا لیکن کمونیکیشن مسائل سے متعلق فکرمند تھا کہ ایران میں کیا معاملات پیش آئیں گے۔ اسی لیے وہ طیارے میں اپنے ساتھی مسافروں سے ایران کے بارے میں معلومات حاصل کررہا تھا مثلا کون سی فون سم، ایپ اور وی پی این استعمال کرنا بہتر رہے گا۔

ایسے میں تہران ہوائی اڈے پر اس کی ملاقات ایران میں مقیم ایک پاکستانی طالب علم حسین سے ہوئی جس نے بھارتی ولاگر کی بہت مدد کی۔

تاہم وہ موبائل میں VPN انسٹال نہیں کرسکا کیونکہ اس کے پاس انٹرنیٹ اور سم بھی نہیں تھی، جس پر حسین اسے اپنے گھر لے گیا اور اس کی بھرپور مدد کی۔ حسین اپنے پاس سے ایک سم بھارتی ولاگر کو دیتا ہے تاکہ وہ اپنا سفر جاری رکھ سکے۔ ولاگر نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بناکر اپ لوڈ کی جس کے ہزاروں ویوز اور سیکڑوں کمنٹس ہیں۔

ایک یوزر نے کمنٹ میں کہا کہ ’’پاکستانی لڑکے کا ایران میں ایک ہندوستانی کی مدد کرنا اچھا لگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain