تازہ تر ین

شردھا کپور کے ’ آدھار کارڈ ’ کی وائرل تصویر سوشل میڈیا کو گرما گئی

فلم ‘عاشقی 2’ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ شردھا کپور کے آدھار کارڈ کی لیک تصویر سے مداح کی مہینوں قبل فرمائش پوری ہوگئی۔

بلاشبہ اداکاری میں اپنی مثال آپ شردھا کپور اپنی آخری ریلیز ’استری2’ کی کامیابی کے بعد ڈھیروں  تعریفوں اور محبت کی اکلوتی وارث بنی ہوئی ہیں۔

بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی فلموں میں شامل ہونے والی ’استری 2‘ میں شردھا کپور نے چڑیل کا کردار ادا کیا اور عام آدمی کا کردار نبھاتے ہوئے اداکار راج کمار راؤ اس بار ایک ‘سر کٹے‘ سے لڑتے نظرآئے۔

دلچسپ ڈائیلاگز، سنسنی خیز مناظر، اور سر کٹے جن سے مقابلہ کرتی اس مافوق الفطرت کہانی نے جہاں لاکھوں فلم بینوں کے رونگٹے کھڑے کیےوہیں  ریلیز کے کئی دن بعد بھی اس فلم کے چرچے لاکھوں لوگوں کی زبان زد عام ہے۔

علاوہ ازیں فلم کی کہانی نے شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی آن اسکرین جوڑی کو بھی  بے مثال بنایا جس کے سبب اداکارہ کی شہرت میں دیکھتے ہی دیکھتے ہوشربا اضافہ بھی ہوتا چلا گیا۔

علاوہ ازیں شردھا کپور کی مقبولیت کی دوسری وجہ پر بات کریں تو وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنا اور اپنے مضحکہ خیز ون لائنرز سے تفریح کا ذریعہ بنتی ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اپنی دلکش پوسٹس سے اپنے فینز کو محظوظ کرتی بھی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں شردھا کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہیں  ممکنہ لفٹ میں موجود مرر سیلفی لیتے دیکھا گیا۔

اس جھلک میں شردھا کپور گلابی کرتہ پہنے ہوئی ہیں اور ساتھ ایک کاندھے پر بیگ بھی ڈالا ہوا تھا۔

لیکن جوچیز اس سیلفی میں صارفین کی توجہ کا مرکز بنی وہ اداکارہ کا موبائل کوور تھا جس میں موجود آدھار کارڈ (شناختی کارڈ) والی تصویر نے لوگوں کو دنگ کردیا۔

بس پھر کیا تھا تصویر لیک ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے شردھا کے لُک پر تبصرے شروع کردیے۔

کسی نے شردھا کی جم کر تعریف کی تو کوئی طنزیہ وار کرتا نظر آیا جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے شردھا کی معصومیت کے گن گانا شروع کردیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شردھا کپور سے ایک صارف نے فرمائش کی تھی کبھی اپنی آدھار کارڈ کی فوٹو بھی شیئر کریں جسکے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ،’آدھار کارڈ میں میں اتنی خوبصورت لگ رہی ہوں کہ آپ برداشت نہیں کر پاؤگے‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain