تازہ تر ین

عمران عباس کے ‘بولڈ’ لُک پر مداح صدمے کا شکار

اپنی خوبصورت شخصیت اور جاندار اداکاری سے شہرت پانے والے پاکستانی اداکار عمران عباس کی نئی لُک نے مداحوں کو صدمے کا شکار کردیا۔

عمران عباس کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹی کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے فن کے ساتھ ساتھ چارمنگ شخصیت کے سبب مداحوں کی بڑی تعداد کو اپنا گرویدہ بنائے ہوئے ہیں۔

عمران عباس نے 2003 میں ڈرامہ امراؤ جان ادا سے ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انہیں سب سے زیادہ شہرت ڈرامہ ‘خدا اور محبت’ اور ‘میرا نام یوسف’ ہے سے ملی۔

اس کے علاوہ انہوں نے دل مضطر، الوداع، اکبری اصغری، تم کون پیا، کوئی چاند رکھ، محبت تم سے نفرت ہے جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ منوایا۔

سال 2014 میں انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی پہنچان بنائی اور بپاشا باسو کے ہمراہ وکرم بھٹ کی فلم ‘کری ایچر 3 ڈی’ میں کام کیا جس کے بعد وہ بالی وڈ فلم جانثار میں نظر آئے۔

کچھ عرصہ قبل وہ اس وقت چرچوں میں آئے جب انہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں نیٹ فلکس سیریز ہیرا منڈی سمیت کئی مشہور بھارتی فلموں میں کام کی آفر ہوئی تھی۔

عمران آج کل اگرچہ ڈراموں میں بہت زیادہ نظر نہیں آتے لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ نہ صرف رابطے میں رہتے ہیں بلکہ اپنے بارے میں اپڈیٹس بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تاہم آج عمران عباس نے جو تصویر شیئر کی اسے دیکھ کر سب ہکا بکا رہ گئے کیوں کہ تصویر میں ان کے سر کے بال غائب تھے اور وہ گنجے نظر آرہے ہیں۔

اسکرین گریب/انسٹاگرام
اسکرین گریب/انسٹاگرام

تصویر کے ساتھ شیئر کردہ کیپشن میں اداکار نے کہا کہ ‘دیکھتے ہیں یہ کیسا لگے گا اگر میں اپنا سر منڈھ والوں، بولڈ رہیں اگرچہ آپ گنجے ہی ہوں، اپنے آپ سے پیار کریں’۔

عمران عباس نے اگرچہ اپنا سر حقیقت میں نہیں منڈھوایا اور اس لک کے لیے کسی آن لائن دستیاب فلٹر کا استعمال کیا ہے لیکن مداحوں کو یہ لُک بالکل نہ بھائی۔

اسکرین گریب/انسٹاگرام
اسکرین گریب/انسٹاگرام

بہت سے مداحوں نے اداکار کو ایسا کبھی بھی نہ کرنے کا مشورہ دیا تو کئی انہیں فحش فلموں کے مشہور کردار جانی سن سے تشبیہہ دیتے ہوئے نظر آئے۔

کچھ صارفین نے ان کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ وہ ہر روپ میں اچھے لگتے ہیں تو کچھ نے صاف صاف کہہ دیا کہ وہ گنجے روپ میں بہت برے لگ رہے ہیں، کئی صارفین نے یہ بھی کہا کہ وہ تصویر دیکھ کر ڈر گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain