سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کا معاملہ صرف کورٹ مارشل تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سزا بھی ہوگی۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں فیصل واؤڈا نے کہا کہ پہلے بھی بتا چکا ہوں 14 دسمبر کی سول نافرمانی کی کال کا تعلق فیض حمید کے ٹرائل سے ہے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص کا ٹرائل ہو اور حواریوں کا نہ ہو۔
فیصل واؤڈا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے جبکہ پاکستان میں اب ایسا میرٹ کا نظام آگیا ہے کہ کوئی طاقتور آدمی بھی نہیں بچ سکتا۔
سینیٹر نے کہا کہ پانچ ماہ بعد شواہد جمع کرنے کے بعد انہوں نے اپنے بندے پر فرد جرم عائد کی۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لیا جائے تو حیران کن نہیں ہوگا۔ بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کی جان لینے پر تلی ہیں۔