تازہ تر ین

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں لڑکی کی پراسرار موت

اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر23 سالہ  لڑکی پراسرارحالات میں مردہ پائی گئی۔ واقعہ پمز اسپتال کے سامنے واقع نجی ہوٹل میں پیش آیا۔ میرا جانسن نامی لڑکی ایف سکس ٹو کی رہائشی تھی۔ ہوٹل کا کمرہ ایک لڑکے کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ  لڑکا مقتولہ کے ہمراہ 2 روز قبل ہوٹل پہنچا تھا جو گزشتہ رات فرار ہوگیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے شک گزرنے پر کمرہ کھولا تو لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش کو پمز اسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain