پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کا پہلا میچ پارل میں کھیلا جا رہا ہے جہاں میزبان ٹیم اب سے کچھ دیر بعد اپنی اننگ کا آغاز کرے گی۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ، کپتان محمد رضوان ، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
ایدن مارکرم کی قیادت میں جنوبی افریقا کی ٹیم میں ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، راسی وینڈر ڈوسن، ٹرسٹن اسٹبز، ہنرک کلاسن، مارکو جانسن، اینڈائل پھہلوکوایو, کاگیسو رباڈا، اوٹنیل بارٹمین اور تبریز شمسی شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی توئنٹی میچز کی سیزیز میزبان ٹیم نے 2-0 سے جیت لی تھی جب کہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
دورۂ جنوبی افریقا میں 10 دسمبر سے 7 جنوری کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقا 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔