تازہ تر ین

پوپ فرانسس کی غیبت اور چہ مگوئیوں سے گریز کی تاکید

رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے ویٹیکن سٹی کے عہدیداران کو غیبت اور چغلی سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے بارے میں برا بولنا بند کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے عہدیداران پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے بارے میں اچھی باتیں کیا کریں اور کرسمس کی تعطیلات کے دوران اپنے ضمیر کا جائزہ لیں۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ ‘ایک چرچ سے وابستہ کمیونٹی اس حد تک خوش اخلاق اور برادرانہ ہم آہنگی برقرار رکھتی ہے کہ اس کے ممبران ہمیشہ عاجزانہ طرزِ زندگی گزارتے ہیں، بری سوچ کو ترک کرتے ہیں اور دوسروں کو برا بھلا کہنے سے گریز کرتے ہیں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘چہ مگوئیاں کرنا ایک ایسی برائی ہے جو سماجی زندگی کو تباہ کرتی ہے، لوگوں کے دلوں کو بیمار بنا دیتی ہے اور اس کا کوئی حاصل حصول نہیں ہوتا، لہٰذا اس سے بچیں’۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس سماجی موضوعات کے علاوہ سیاسی معاملات اور عالمی صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے رہتے ہیں۔

رواں برس امریکی صدارتی انتخابات سے قبل پوپ فرانسس نے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کو چھوٹی اور بڑی برائی قرار دے دیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے ایک بیان میں امریکی الیکشنز پر تبصرہ کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ امریکی ووٹرز صدارتی انتخاب میں 2 برائیوں میں سے چھوٹی برائی کا انتخاب کرلیں، میں نہیں جانتا کہ ان دونوں (ڈونلڈ ٹرمپ اورکملا ہیرس) میں سے کون چھوٹی برائی ہے، یہ فیصلہ امریکی عوام کو خود کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں وہ غزہ میں اسرائیل بمباری کی مذمت اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain