تازہ تر ین

ورون بیٹی ‘لارا‘ کو اپنی کونسی فلم نہیں دکھانا چاہتے؟

بھارتی فلم اسٹار ورون دھون بالی وڈ میں اپنی کئی بلاک بسٹر فلموں کیلئے  جانے جاتے ہیں، اداکار نے حال ہی میں اپنی بیٹی ‘لارا‘ کو اپنی پہلی فلم دکھانے کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار ورون دھون نے اپنی پرسنل اور پروفیشل لائف پر مداحوں سے کھل کر بات کی۔

انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے ورون سے سوال کیا گیا کہ ‘وہ اپنی کونسی فلم بیٹی لارا کو دکھانا چاہتے ہیں؟‘

سوال کا جواب دیتے ہوئے ورون  نے مداحوں سے انکشاف کیا کہ ‘جو فلم وہ اپنی بیٹی کو  پہلی بار دکھانا چاہیں گے وہ ان کی فور ایور فیورٹ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ ہے جس میں انہوں نے اداکارہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا‘۔

ورون دھون کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں لارا جو فلم  پہلی بار دیکھ سکتی ہے  وہ صرف اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ہے کیونکہ فلم میں کوئی ایکشن سین نہیں ہے لہٰذا اس کیلئے یہ فلم دیکھنا سمجھنا آسان ہوگی‘۔

میزبان کی جانب سے دوبارہ سوال کیا گیا کہ ‘ورون آپ کی ایسی کونسی فلم ہے جو آپ نہیں چاہتے کہ آپ کی صاحبزادی لارا اسے دیکھیں‘۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار ورون دھون کا کہنا تھا کہ ‘میں نہیں چاہتا کہ میری بیٹی فلم بدلہ پور دیکھے‘۔

اسی انٹرویو میں اداکار ورون دھون نے مداحوں سے انکشاف کیا کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ان کی گفتگو اب صرف بہتر پیرنٹنگ کے موضوع پر ہوتی ہے کیونکہ ہم دونوں اکثر اب اپنے بچوں اور بطور والدین اپنے چیلنجز کے حوالے سے ہی بات کرتے ہیں‘۔

ورون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی لارا اور عالیہ کی بیٹی راہا کی ملاقات ہو چکی ہے، حالانکہ لارا ابھی کافی چھوٹی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار ورون دھون اس وقت کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی  اپنی فلم ‘بےبی جون‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

فلم میں ورون کے ساتھ اداکار جیکی شروف، کیرتھی سریش اور وامیکا گبی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain