تازہ تر ین

جنوبی افریقہ شاندارکارکردگی کنگ کا صائم کو’ ’چیتا‘ ‘کا خطاب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے صائم ایوب کو چیتا قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر صائم ایوب کی تصاویر لگا کر بابر اعظم نے چیتا لکھا۔

علم میں رہے کہ نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 119 گیندوں میں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 109رنز بنائے جبکہ دوسرے ون ڈے میں 25 رنز بنا سکے تھے۔

صائم ایوب نے تیسرے ون ڈے میں 94 گیندوں کی مدد سے 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے اور کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے اس ون ڈے سیریز میں مجموعی طور پر 235 رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کی۔

بابر اعظم نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں جیت کو پاکستان کے لیے بھرپور خوشی اور فخر قرار دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain