تازہ تر ین

جاتے سال میں بچھڑنے والے پاکستانی شوبز ستارے

کراچی: سال 2024 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک غمگین سال ثابت ہوا، جس میں کئی نامور فنکار دنیا سے رخصت ہو گئے۔ یہ تمام فنکار اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر چکے تھے۔ ان ستاروں میں سینئر اداکار خالد بٹ11 جنوری کو طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئے۔ معروف فلم ڈائریکٹر الطاف حسین جنہوں نے 80 سے زائد فلموں کی ہدایتکاری کی، 16 ستمبر کو دنیا سے رخصت ہو گئے۔ مشہور موسیقار استاد طافو 26 اکتوبر کو انتقال کر گئے۔ معروف تھیٹر، ٹی وی اور فلمی اداکار عابد کشمیری اکتوبر 2024 میں انتقال کر گئے۔ پی ٹی وی کے سنہرے دور کے ہدایتکار راشد ڈار 20 مارچ کو کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔سینئر اداکار طلعت حسین 26 مئی کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز دیا گیا تھا۔ پی ٹی وی کی مشہور نیوز کاسٹر تسکین ظفر جون 2024 میں انتقال کر گئیں۔ مشہور مزاحیہ اداکار سردار کمال 52 سال کی عمر میں جولائی 2024 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ سینئر اداکار مظہر علی اکتوبر 2024 میں پھیپھڑوں اور دل کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔ ٹی وی ڈرامہ گیسٹ ہاس سے شہرت پانے والے شبیر مرزا ستمبر 2024 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain