تازہ تر ین

پاکستان میں رواں سال مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فون مینوفیکچرنگ میں کمی ریکارڈ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے موبائل فون مینوفیکچرنگ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی ٹی اے نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق نومبر 2023 کے مقابلے میں نومبر 2024 مینوفیکچرنگ میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اکتوبر 2024 کے مقابلے نومبر 2024 میں مینوفیکچرنگ میں 35 فیصد کمی ہوئی۔

گزشتہ ماہ مقامی طور پر تیار موبائل فون کی تعداد 23 لاکھ 10ہزار رہی، اکتوبر 2024 میں موبائل کمپنیز نے 35 لاکھ 30 ہزار یونٹس بنائے تھے جبکہ اسی ماہ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ 7 ماہ کی بلند سطح پر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اس سال 11 ماہ میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ 57 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 84 لاکھ 30 ہزار یونٹ رہی، مقامی طور پر موبائل فونز کی تیاری میں اضافے کی وجہ درآمدات پر پابندی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال 11 ماہ میں 2 کروڑ 84 لاکھ میں سے 1 کروڑ 70 لاکھ اسمارٹ فونز تیار کیے گئے جبکہ اسی دورانیے میں 1 کروڑ 14 لاکھ 2 جی فونز تیار کیے گئے، 2024 کے اختتام پر اس کی طلب 3 کروڑ 29 لاکھ یونٹس تک پہنچ جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain