کرسمس کے موقع پر بشپ ایمرٹس ڈاکٹر الیگز ینڈرجان ملک مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے۔
ان کا کہنا تھا اقوام متحدہ دنیا میں قیام امن کیلیے ناکام ہوچکی ہے، وسائل پر قبضے کی کوششوں نے دنیا کو جنگوں میں دھکیل دیا ہے، امن کسی انسٹی ٹیوٹشن سے نہیں بلکہ ایک دوسرے کے مذہب، عقیدے اور انسانیت کے احترام سے آئیگا۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے کہا کرسمس امن ،محبت اور بھائی چارے کا تہوار ہے، یہ انتقام اور نفرتیں ختم کرنے کا پیغام دیتا ہے، آج وہ خطہ جنگ وجدل کاشکار ہے۔
اسرائیلیوں کے ہاتھوں فلطسینی خواتین کے شوہر،ننھے منے بچے مارے جا رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے، اقوام متحدہ ناکام ہوچکی ہے جو امن نہیں لاسکتی۔
امن اس وقت آئیگا جب ہم حضرت مسیح علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنائیں گے، ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے مذہب اور عقیدے کا احترام کریں ۔