تازہ تر ین

لینڈنگ کرنے والے طیارے کے پہیے سے لاش برآمد

یونائیٹڈ ایئر لائن طیارے کے پہیے سے ہوائی کے جزیرے پر لینڈنگ کے بعد لاش برآمد ہوئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق منگل کی سہ پہر شکاگو اوہارے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونائیٹڈ فلائٹ 202 کے کہلوئی ایئرپورٹ اترنے کے بعد جہاز کے لینڈنگ گیئر سے لاش ملی ہے۔

ایئرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق لاش لینڈنگ گیئر پہیے کے ایک کمپارٹمنٹ میں موجود تھی جس تک صرف ہوائی جہاز کے باہر سے ہی رسائی ممکن ہے۔ مرنے والے شخص کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ مرنے والا  شخص طیارے کے اس مقام پر کب اور کس طرح پہنچا ہوگا۔ مذکورہ ایئر لائن نے تحقیقات کےلیے حکام کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے، مگر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ طیارے کے پہیے والے حصے میں کسی شخص کے پہنچنے کا اموات کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

گزشتہ سال پیرس میں الجزائر کے ایک جہاز کے انڈر کیریج سے ایک شخص زندہ ملا تھا، جبکہ جنوری 2022 میں، افریقہ سے ایمسٹرڈیم آنے والے ایک مال بردار طیارے کے پہیوں کے کمپارٹمنٹ میں ایک شخص زندہ پایا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain