تازہ تر ین

بھارتی وزیر خارجہ کی واشنگٹن آمد پر سکھ رہنماؤں کا امریکی محکمہ خارجہ کے باہر احتجاج

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے جب کہ ان کی واشنگٹن آمد پر خالصتان تحریک کے حامیوں  نے امریکی محکمہ خارجہ اور بھارتی سفارت خانے کی عمارتوں کے باہر شدید احتجاج کیا اور  بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

رپورٹس کے مطابق سکھ برادری کے رہنماؤں نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی واشنگٹن آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کے وزیر خارجہ کی امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور بھارتی پرچم پر تلواروں سے حملہ کر کے شدید غصے کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر بخشش سنگھ سندھو کا کہنا تھا ایس جے شنکر بھارت میں سکھوں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ عالمی سطح پر سکھوں کے قتل کی حمایت کر رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ میں ایس جے شنکر کی ملاقات کے بعد خالصتان تحریک کے حامیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جے شنکر بھارت کی عالمی جاسوسی نیٹ ورک کو چلا رہے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیز اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain