تازہ تر ین

صدر مملکت کی جے یو آئی وفد سے ملاقات، مدارس بل رجسٹریشن کا معاملہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے اور معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جےیوآئی کے وفد نے لاڑکانہ میں مولانا راشد محمود سومرو کی قیادت میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔

جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی نیو ڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں صدر پاکستان  آصف علی زرداری  اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات کی جس میں مدارس بل، سندھ کے امن امان،  ملکی و علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں جمعیت علماء اسلام ضلع لاڑکانہ کے امیر مولانا ناصر محمود سومرو، پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری  نے مدارس بل پر  مولانا فضل الرحمان  کے خدشات کو جلد ختم کرکے وعدے کے مطابق مدارس رجسٹریشن بل کا  معاملہ جلد از جلد حل ہونے کی یقین دہانی کروائی۔

جے یو آئی وفد کے سربراہ مولانا راشد محمود سومرو نے سندھ میں امن و امان کی بدترین امن امان کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبے بھر میں عوام کے جان ، مال عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے موقع پر امن وامان کی بحالی کیلئے سندھ حکومت اور  سندھ پولیس کو ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی فوری ہدایات جاری کی۔

ملاقات میں اراکین سندھ اسمبلی جمیل احمد سومرو، سہیل انور خان سیال، مولانا طاہر محمود سومرو،  مولانا طارق محمود سومرو، عطاء الرحمن سومرو  اور ڈاکٹر شفیق الرحمان سومرو بھی موجود تھے۔

جے یو آئی وفد نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو  کے قاتلوں کو سزا ملنے پر صدر مملکت  آصف علی زرداری  نے ان کے فرزندان کو مبارکباد پیش کی اور تمام ورثاء کے صبر پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ راشد محمود سومرو نے اپنے شہید والد کے قاتلوں کی گرفتاری میں سندھ حکومت کے تعاون اور سندھ پولیس کے کردار کو سراہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain