تازہ تر ین

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی، 6 مقامات پر جاری دھرنے ختم کرا دیے

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنے ختم کرانے کے لیے پولیس حرکت میں آگئی اور کارروائی کرتے ہوئے 10 میں سے 6 مقامات پر دھرنے ختم کرادیے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جوہر چورنگی سے جوہر موڑ آنے اور جانے والے راستہ کھول دیا گیا جبکہ فائیو اسٹار چورنگی پر احتجاج ختم ہونے کے بعد روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

مذہبی جماعت کی جانب سے شمس الدین عظیمی روڈ سرجانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا جس کے بعد روڈ کو ٹریف کے لیے کھول دیا گیا۔

یاد رہے کہ مذہبی جماعت کے 10 مقامات پر گزشتہ کئی روز سے دھرنے جاری تھے جب کہ ایک اور مذہبی جماعت نے آج 60 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

 دھرنوں کی کی وجہ سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مذہبی جماعت کی جانب سے مرکزی دھرنا ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی کے مقام پر دیا گیا تھا، اس کے علاوہ دیگر دھرنے کامران چورنگی، جوہر موڑ، ابو الحسن اصفہانی روڈ، فائیو اسٹار چورنگی، یونیورسٹی روڈ (میٹرو شاپنگ سینٹر سے نیپا تک)، شمس الدین عظیمی روڈ، انچولی (شاہراہ پاکستان)، نواب صدیق علی خان روڈ (ناظم آباد نمبر 1 سے ناظم آباد نمبر 2)، اور شاہراہ پاکستان (عائشہ منزل چورنگی) پر جاری تھا۔

ٹریفک پولیس  نے بتایا تھا کہ دھرنوں کے اطراف کئی سڑکیں بند ہیں، جبکہ کچھ سڑکوں پر ٹریفک ایک ٹریک پر رواں دواں ہے، جبکہ متبادل راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں یا متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

اس صورتحال میں گزشتہ روز ایک اور مذہبی جماعت نے کراچی میں آج سے 60 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث ٹریفک اور شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ٹریفک پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔ متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور ضروری صورت میں متبادل راستے اختیار کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain