جدید ٹیکنالوجی سے متحدہ عرب امارات میں ہزاروں سال پرانے آثار دریافت

ماہرین آثار قدیمہ نے کسی جگہ کھدائی کیے بغیر متحدہ عرب امارات کے علاقے العین میں ہزاروں سال پرانے آثار کو دریافت کیا ہے۔

خلیفہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے زمین کے اندر جانچ پڑتال کرنے والے ریڈار (جی پی آر) کے ذریعے العین کے خطے کا ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) مبنی ماڈل تیار کیا۔

اس ماڈل سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ خطہ کانسی کے عہد سے لے کر اسلامی دور تک انسانی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔

محققین نے زمین کے اندر دفن قدیم آثار کا ایک تفصیلی تھری ڈی ماڈل تیار کیا جو Mutaredh نامی نخلستان کے مشرقی سرے پر موجود ہیں۔

منی لانڈرنگ کیس، عدالت کے حکم پر مونس الہی کا شناختی کارڈ بلاک

مونس الہی اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ۔۔۔

عدالتی احکامات پر مونس الہی کا
شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔۔ترجمان ایف آئی اے لاہور

مونس الہی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا۔۔۔ترجمان ایف آئی اے لاہور

مونس الہی کیساتھ 6 اور ملزمان کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔۔ ترجمان ایف آئی اے لاہور

ملزمان کا شناختی کارڈ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں ایف آئی آر نمبر 16/2023 میں بلاک کیا گیا۔۔ترجمان ایف آئی اے لاہور

جن دیگر ملزمان شناختی کارڈ، اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیا گیا ہے

ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔۔

منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک

عدالت ان ملزمان کے خلاف جو بھی احکامات دے گی ان پر عمل درآمد ہو گا۔۔ڈائریکٹر ایف آئی لاہور سرفراز خان ورک

پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف آپریشن جاری، 69 ہزار غیرقانونی سمز بلاک

  اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے غیر قانونی سمز کے خلاف آپریشن کے دوران 69 ہزار سمز بلاک کر دی ہیں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈوں پر جاری 69 ہزار سمز بلاک کردی گئی ہیں۔

پی ٹی اے نے یہ سمز 16 اگست کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بلاک کی ہیں، ملک بھر سے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈوں پر جاری سمز بلاک کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق بلاک کی گئی سموں کی بحالی کے لیے صارفین کو نادرا سے نئے شناختی کارڈ کا اجراء کروانا ہوگا، نئے شناختی کارڈ کے حصول کے بعد موبائل آپریٹر یا فرنچائز سے بلاک شدہ سم کو بائیو میٹرک کے ذریعے ان بلاک کروایا جا سکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ 2017 سے قبل زائد المیعاد ہونے والے شناختی کارڈ پر جاری سمز بھی ایک ہفتے بعد بلاک کر دی جائیں گی، صارفین اپنے قومی شناختی کارڈز کی نادرا سے تجدید کروا کر ایسی سموں کو بلاک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

گوری کیلئے فلمیں چھوڑ سکتا ہوں، اس کے بغیر پاگل ہوجاؤں گا، شاہ رخ خان

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی کے برسوں بعد بھی ان کی محبت مضبوط ہے جس کی اہم وجہ اداکار کا رشتوں کو فوقیت دینا ہے۔

شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں اپنے کیریئر اور گوری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ فلمیں چھوڑ دیں گے کیونکہ وہ گوری کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

اداکار نے کہا کہ وہ اہلیہ کے بغیر پاگل ہو جائیں گے، وہ ان کے پاس ایسی واحد شے ہے جس سے وہ محبت کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے آریان کو سکھایا ہے کہ کسی کی بے عزتی کرنا ٹھیک نہیں اور احترام کا درس دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی بیوی کے پرس میں نہیں جھانکا اور بیڈروم میں جانے سے پہلے ہمیشہ دستک دیتے ہیں، چاہے وہ اپنی بیٹی کا کمرہ ہی کیوں نہ ہو۔

شاہ رخ نے شادی کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ممبئی میں پہلی رات انہیں شوٹنگ میں دیر ہو گئی تھی، جس پر انہوں نے گوری کو ٹیکسی میں بلایا کیونکہ ان کے پاس کار نہیں تھی۔

آرمی چیف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت

 راولپنڈی: چینی پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی۔

جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا۔ ارمی چیف نے دو طرفہ فوجی تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔

چینی کمانڈر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ پاکستان آرمی کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔

جنرل سید عاصم منیر نے چینی مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل لی چیاؤمنگ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ہم پاگل ہیں کہ سیاست میں آئیں گے یہاں سیاست تو ہو ہی نہیں رہی، علیمہ خان

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہم پاگل نہیں کہ سیاست میں آئیں۔ یہاں سیاست تو ہو ہی نہیں رہی ہے۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر  میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب کو ایک فکر ہے کہ ہم سیاست میں نہ آجائیں۔ کوئی ہم سے پوچھ کیوں نہیں لیتا کہ ہم سیاست میں آنا چاہتے ہیں کہ نہیں۔ ہم پاگل ہیں جو سیاست میں آئیں یہاں سیاست تو ہو ہی نہیں رہی ہے۔ ہم بتا بتا کر تھک گئے ہیں کہ آپ نہ ڈریں ہم سیاست میں نہیں آنا چاہتے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ اسکرپٹ تو تبدیل کرلیں۔ آپ کہتے ہیں کہ بشریٰ یا علیمہ پارٹی کو ٹیک اوور کررہی ہیں۔ آپ تین، چار خواتین سے ڈر رہے ہیں۔ ہمیں میڈیا سیل بھی دیکھنا ہے، کیسز بھی دیکھنے ہیں اور عمران خان کی حفاظت بھی کرنا ہے۔ ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے۔ ن لیگ کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ تعینات عملہ تیسری بار تبدیل کردیا گیا۔ عمران خان نے بتایا ہے کہ تعینات لوگوں کو بھی دور بیٹھنے کی ہدایت ہے تاکہ وہ ان سے بات نہ کرلیں۔ ملک کے مستقبل کی بات ہے 8 ستمبر کو جلسے میں ہم سب شامل ہوں گے۔ یہ 8 ستمبر کو دوبارہ کہیں گے کہ بم پھٹنے لگا ہے۔ ہم رکیں گے نہیں ہم 8 ستمبر کو آ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

  اسلام آباد: تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل در آمد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست مسترد کی جائے، الیکشن کمیشن کو آزاد ارکان کے وابستگی کے سرٹیفکیٹ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلہ پر عمل کا حکم دیا جائے۔

استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن نے 12 جولائی کے فیصلے پر وضاحت کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا فیصلہ درست نہیں ہے فیصلے پر عمل در آمد میں مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن درخواست عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر کی کوشش ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے متفرق درخواست نیک نیتی سے دائر نہیں کی، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے، تحریک انصاف کا آئین قانون قانون کے مطابق بنیادی ڈھانچہ موجود ہے، تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹراپارٹی الیکشن کرایا، انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب بالترتیب چیئرمین اور جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، ارکان کے پارٹی وابستگی کو چیئرمین اور سیکرٹری نے دستخط سے منظوری دی، الیکشن کمیشن پابند ہے کے پارٹی وابستگی کے سرٹیفکیٹس پر کاروائی مکمل کرے۔

بنگلادیش میں سیلاب نے تباہی مچادی؛ لاکھوں افراد بے گھر اور 25 جاں بحق

ڈھاکا: بنگلادیش کے 11 اضلاع میں سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں سیلاب نے 200 سے زائد دیہاتوں کو تباہ کردیا جن میں سے 50 کے قریب مکمل طور پر ڈوب گئے اور سلابی ریلہ آگے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

اب تک 500 سے زائد تالاب اور 2500 ایکڑ اراضی پر ماہی گیری زیر آب آ چکی ہے جن میں مچھلیوں کو پالا جاتا اور پھر فروخت کی جاتی تھیں۔

ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ سیلاب میں ان کا گھر ہی نہیں بلکہ سرمایہ بھی ڈوب گیا۔ کئی ایکڑوں پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب سے متاثر 64 ہزار افراد نے 724 پناہ گاہ مراکز میں پناہ لی ہے اور اب بھی مجموعی طور پر 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہری پھنسے ہوئے ہیں۔

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مجموعی طور پر 25 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان

  اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا جس کے باعث شہر اقتدار میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل 2023 آج قومی اسمبلی اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا اسلام آباد بلدیاتی ایکٹ 2024 ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلیا جس کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔

بل کے متن کے مطابق پہلے یونین کونسل میں صرف چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے تھے لیکن موجودہ بل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ساتھ ساتھ 15 مزید نمائندے بھی منتخب ہوں گے۔

اسکے ساتھ، یونین کونسل میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ 9 ممبرز یونین کونسل بھی منتخب کیے جائیں گے۔ یونین کونسل سطح پر ایک کسان یا مزدور، ایک اقلیت اور ایک نوجوان بھی منتخب کیا جائے گا جبکہ تین خواتین بھی منتخب کی جائیں گی۔

یونین کونسل کی سطح پر کل 17 نمائندے ووٹ لے کر منتخب ہوں گے۔

بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر زیادہ لوگوں کو نمائندگی دینے سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہوگی اور جتنے زیادہ بلدیاتی نمائندے یونین کونسل کی سطح پر ہوں گے اتنے زیادہ عوام سے رابطے میں رہیں گے۔

یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا معاملہ؛ اسلام آباد ہیڈ آفس کے باہر ملازمین کا دھرنا

  اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین نے ادارے کو بند کرنے کی خبروں پر ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کے رائٹ سائزنگ کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کی تجاویز پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور آج یوٹیلیٹی اسٹور کے ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔ ملازمین کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

یوٹیلٹی اسٹور کے یونین لیڈر عارف شاہ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین نے آج سے دھرنا دے دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، حکومت فوری طور پر یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی جائے، گزشتہ چار سال سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا سو فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں، جب تک تمام مطالبات نہیں مان لیے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔