عامر خان نے تیسری شادی سے متعلق کیا کہا؟

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامرخان نے تیسری شادی سے متعلق ردعمل دے دیا۔

بالی ووڈ کی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں تیسری شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامرخان کا کہنا تھا کہ میں 59 سال کا ہوگیا ہوں۔ تیسری شادی کرنا اب مشکل لگ رہا ہے۔

عامرخان نے مزید کہا کہ اس وقت میری زندگی میں بہت سے رشتے ہیں۔ میں اپنی فیملی اوربچوں سے دوبارہ جڑا ہوں۔ میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ سب لوگ میرے بہت قریب ہیں۔ میں آج کل خود کو بہتر انسان بنانے پر کام کررہا ہوں۔

بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ مجھے تنہا رہنا پسند نہیں ہے۔ مجھے ایک پارٹنر کی ضرورت ہے۔ میں اپنی دونوں سابقہ بیویوں رینا اور کرن سے بہت قریب ہوں۔ ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔ زندگی بہت ناقابل بھروسہ ہے تو ہم اس پر کیسے اعتبار کرسکتے ہیں۔ شادی کا چلنا یا نہ چلنا ہر کسی کے لیے مختلف ہوتا ہے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: بلوچستان میں 25 اور 26 اگست کی رات دہشت گردوں نے متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے تاہم سیکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافظ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔

خواتین کا بائیک چلانا معیوب کیوں ہے؟

موٹر سائیکل صرف ایک سواری ہے جو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے کوئی سائیکل یا گاڑی۔ مگر پاکستان میں آج کے جدید دور میں بھی اس کو ایک صنف سے منسوب رکھا گیا ہے۔

لڑکیاں اپنے بچپن میں بھائی کے ساتھ شاید سائیکل چلا سکتی ہیں لیکن بڑے ہونے پر ان کو اس کی بھی اجازت نہیں اور موٹر سائیکل تو توبہ توبہ۔ اس کا اثر تو براہ راست کردار پر پڑتا ہے جس کے بعد خاندان میں عزت کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ شادی اچھی جگہ نہ ہونے کا دھڑکا بھی لگا رہتا ہے۔ یہ میں اتنے وثوق سے اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ آنکھوں میں خواب لیے میں بھی اس سفر پر نکلی اور وہ جو ہمت میں نے کی وہ میرے والدین کےلیے آج تک ایک آزمائش ہے۔

یونیورسٹی میں پڑھنے کے ساتھ جب میں نے جاب کےلیے سوچا اور انتھک محنت کے بعد انٹرویو بھی پاس کرلیا تو سب سے بڑا چیلنج ٹرانسپورٹ کا تھا۔ والد کی مصروفیت کی وجہ سے وہ مجھے چھوڑ کر نہیں آسکتے تھے اور بھائی نے تو صاف انکار کردیا۔ بس کا سہارا لیا تو اسٹاپ پر دو دن کھڑے ہونے کے بعد ہراسانی کا سامنا تھا۔ رکشہ لوں تو سیکیورٹی کا مسئلہ تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ قریباً تیس ہزار روپے صرف سواری کا ادا کردوں تو باقی بچتا ہی کیا ہے؟ بمشکل ساٹھ ہزار روپے جوڑے اور چند برس پہلے ایک اسکوٹی خرید کر گھر میں سرپرائز دیا۔

مجھے لگتا تھا اب ساری مشکلیں آسان ہوجائیں گی لیکن اس دن نے سب سے پہلے میرے کردار، میری تربیت اور پھر میرے خاتون ہونے پر سوال اٹھائے۔ میرے بھائی نے چھ ماہ تک مجھ سے بات نہیں کی۔ میں نے ہار مان کر ایک پلازے کی بیسمنٹ میں اپنی اسکوٹی کھڑی کر دی، حتیٰ کہ اس کو زنگ لگنا شروع ہوگیا۔ میرے بھائی کو خوف تھا کہ جیسے ہی میں گلی میں داخل ہوں گی تھڑے پر بیٹھے لڑکوں کا گروہ مجھ سے متعلق جملے کسے گا۔ بہت جتن کیے اور گھر والوں کو منایا کیونکہ اب یہ میرا مشن بن چکا تھا اور میں یہ جنگ ہر اس خاتون کےلیے جیتنا چاہتی تھی جو خواب دیکھتی ہے اور تعبیر کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔

مختصر یہ کہ اسکوٹی کے بعد موٹر سائیکل بھی خریدی لیکن سوشل بائیکاٹ، خاندان میں مشکوک نگاہوں کا مرکزرہی۔ رشتے آئے مگر موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے منہ پر انکار ہوگیا۔ کرائم رپورٹنگ اور بائیک رائیڈ نے مجھے ایک ایسی عورت بنادیا جس نے بہت لوگوں کو متاثر تو کیا مگر میری ذہنی صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔ میری کہانی سے کہیں ایسا تاثر نہ آئے کہ یہ صرف میڈیا کی خواتین کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ یہ سوچ عام ہے کہ میڈیا جاب گھریلو خواتین کےلیے مناسب انتخاب نہیں، اس لیے میں نے دیگر شعبوں کی خواتین کی رائے بھی لی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی حفصہ علی نے بتایا کہ انہوں نے کیمیکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی، جس کے بعد وہ بہت پرامید تھیں کہ ان کا مستقبل روشن ہوگا اور وہ ایک اچھی زندگی کی تشکیل میں کامیاب ہوجائیں گی۔ ان کی محنت رنگ لائی جب انہیں تین مسلسل انٹرویوز کے بعد جاب مل گئی۔ دفتر سے ان کے گھر کا فاصلہ قریباً تیس منٹ کا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت گاڑی نہیں خرید سکتی تھیں اور رکشے پر جانے کےلیے ان کے والدین آمادہ نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ انھیں اپنی والدہ کی وہ نظر آج تک نہیں بھولی جو انہوں نے اس وقت ڈالی جب میں نے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت مانگی۔ حفصہ کو ٹرانسپورٹ کے مسئلے کی وجہ سے جاب چھوڑنی پڑی۔ وہ پروفیشنل ڈگری تھامے اب محلے کے اسکول میں بچوں کو کیمسٹری پڑھاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معاشرے کی دقیانوسی سوچ نے ان سے سارے خواب چھین لیے اور وہ کچھ بھی نہ کرسکیں۔

فیصل آباد سے ثنا نے بتایا کہ پٹرول مہنگا ہوا تو پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے بھی مہنگے ہوگئے۔ ایف ایس سی کے بعد وہ ایم کیٹ یعنی ڈاکٹر بننے کےلیے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرنا چاہتی تھیں۔ والد وفات پاگئے تھے۔ ایک بھائی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ مصروف تھا جبکہ دوسرا بھائی میڈیکل کے پہلے سال کا طالب علم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شام کو اکیڈمی جانا چاہتی تھیں تاکہ میڈیکل کا داخلہ ٹیسٹ پاس کرسکیں لیکن ان کا بھائی اس وقت فٹ بال کھیلتا تھا جس وقت انہوں نے کوچنگ کےلیے جانا تھا۔ آئے روز خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات نے ان کی والدہ کو بہت ڈرا دیا تھا جس کی وجہ سے ان کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ بھائی کی طرح اگر ان کو بھی موٹر سائیکل چلانے کی اجازت مل جاتی تو وہ اپنا کیریئر خواہش کے مطابق بنا پاتیں۔ وہ آج تک ڈاکٹر نہ بن پانے کا ذمے دار اسی وجہ کو ٹھہراتی ہیں۔

حکومت پنجاب نے 2018 میں وزیراعلیٰ اسٹرٹیجک ریفارمز یونٹ کے تحت ویمن آن وہیل پروجیکٹ شروع کیا تھا، جس کے تحت خواتین کو پنک بائیکس کے ساتھ موٹر سائیکل چلانے کی تربیت بھی دی گئی تھی۔ پہلے مرحلے میں صرف ساٹھ موٹر سائیکلیں دی گئیں۔ بعد ازاں ایسے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس میں باپ اور بھائی نے لڑکی کو ملنے والی موٹر سائیکل کے ٹنکی ٹاپ تبدیل کروائے اور اپنے استعمال میں لے آئے۔ اس پروجیکٹ کے آنے سے لگتا تھا کہ عام تاثر ٹوٹے گا اور اسپورٹس گرلز کے علاوہ بھی لڑکیاں موٹر سائیکل چلا کر معمولات زندگی آسان بنا سکیں گی مگر پروجیکٹ کی مستقل مزاجی نہ ہونے کے باعث یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔ رواں سال بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طالبات کو موٹر سائیکلیں دینے کا پروگرام شروع کیا تو حیران کن انکشافات سامنے آئے جس کا تذکرہ خود وزیراعلیٰ نے اسپورٹس فیسٹیول میں بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تاریخ میں توسیع کرنا پڑ رہی ہے کیونکہ خواتین نے دی گئی تاریخ تک موٹرسائیکل کےلیے اپلائی ہی نہیں کیا۔

ایک طرف جہاں یہ مسائل ہیں، وہیں ایسی خواتین بھی ہیں جو ہمت اور عزم کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتیں اور بارش کا پہلا قطرہ بنتی ہیں، مگر افسوس ایسے واقعات آٹے میں نمک کے برابر ہیں جس میں خواتین کو ایسے مواقع پر سپورٹ ملتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر کاؤنسلنگ، میکانزم اور آگاہی پروگرام کی ایک مربوط حکمت عملی بنے، جہاں خواتین ایک محفوظ ماحول میں عزت کے ساتھ موٹرسائیکل کو بطور سواری استعمال کرسکیں۔ والدین کو بھی بیٹیوں کو اعتماد دینا ہوگا جبکہ بیٹوں کی تربیت اس انداز میں کرنا ہوگی کہ وہ بااختیار خواتین کے ساتھ چلنے میں خوشی محسوس کریں، نہ کہ ان کو شرمندگی اور بغاوت تصور کریں۔

قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحق

کوئٹہ: ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب، نامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا تھا، حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھانے پر کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں پولیس تھانے کے ساتھ کھڑی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اداکارکو جیل میں وی آئی پی سہولت دینے پر 7 اہلکار معطل

ممبئی: بھارتی اداکار کو جیل میں وی آئی پی سہولت دینے پر 7 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے الزام میں قید کناڈا کے اداکار درشن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ جیل اہلکاروں کے ساتھ لان میں بیٹھے چائے پیتے ہوئے اور خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

اداکار کو جیل میں ملنے والے وی آئی پی ٹریٹمنٹ پر عوامی غصے کے بعد کرناٹک کے وزیرداخلہ نے بیان میں کہا کہ بنگلورو جیل کے 7 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

اداکار درشن اور دیگر 16 افراد رینوکا سوامی نامی شخص کے قتل کے الزام میں قید ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33 سالہ رینوکاسوامی اداکار درشن کا فین تھا اور اس نے اداکار کی بیوی کومبینہ طورپر فحش میسجز بھیجے تھے جس پر مشتعل ہو کر اداکاردرشن نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رینوکا سوامی کو قتل کردیا تھا۔

پیرالمپکس میں حصہ لینے کے لیے پاکستان کے واحد اتھلیٹ حیدر علی پیرس روانہ

لاہور: فرانس کے شہر پیرس میں اب پیرا لمپکس کا میلہ سجنے جارہاہے جس کی افتتاحی تقریب اٹھائیس اگست کو ہوگی۔

پاکستان کی نمائندگی حیدرعلی کریں گے۔پیرا لمپکس کے لیے پاکستان کے واحد اتھلیٹ حیدر علی اپنے کوچ اکبرعلی کے ساتھ اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔

پیرا لمپکس میں ایک سو ستر ممالک کے چار ہزار سےزیادہ اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ان کھیلوں میں مختلف جسمانی کمزوریاں رکھنے والے اتھلیٹس کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتاہے،حیدرعلی ایف سینتیس کیٹگری کےڈسکس تھرو ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

ڈسکس تھرو میں حیدرعلی چھ ستمبر کو ایکشن میں ہوں گے۔ چار برس پہلے ٹوکیو گیمز میں حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیاتھا۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی پانچویں بار پیرا لمپکس میں ملک کی نمائندگی کرر ہے ہیں۔

اس سے پہلے انہوں نے لانگ جمپ میں سلور اور برانز میڈل بھی جیت رکھا ہے ۔حیدر علی نے پہلی بار دوہزار آٹھ کی بیجنگ اولمپکس میں لانگ جمپ میں سلور میڈل جیتا۔ دوہزار سولہ ریو اولمپکس میں انہوں نے کانسی کا تمغہ لےکر ملکی پرچم بلند کیا، دوہزار بیس ٹوکیو اولمپکس میں پچپن اعشاریہ چھبیس میٹردور ڈسکس پھینک کر گولڈ میڈل اپنے گلے میں ڈالا تھا۔ دوہزار بارہ لندن اولمپکس میں ان فٹ ہوگئے تھے۔

قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10افراد جاں بحق

کوئٹہ: ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب، نامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا تھا، حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھانے پر کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں پولیس تھانے کے ساتھ کھڑی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی سمیت سندھ کے اہم شہروں میں آج موبائل فون سروس بند

کراچی: سندھ کے اہم شہروں میں آج حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پرموبائل فون سروس بند ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں صبح 8 سے رات 11 تک جبکہ حیدرآباد میں صبح 9 سے رات 8 بجےتک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں سے میرپورخاص میں صبح 7 سے رات 9 بجے، شہید بینظیر آباد میں صبح 10 سے رات 8 بجے، لاڑکانہ میں صبح 8 بجے سے رات 11 بجے اور خیرپور میں صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

نامزدگی قبول کرنے کے بعد سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلیے 40 ملین ڈالرز جمع

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے مزید 40 ملین ڈالرز جمع ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں نامزدگی قبول کرنے کی تقریر کے بعد سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 40 ملین ڈالرز جمع ہوئے۔ گزشتہ ماہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے اب تک 540 ملین ڈالرز کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور امریکا کی نائب صدر کمل ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ صدارتی انتخاب سے متعلق تازہ سروے میں کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ کملا ہیرس کی مقبولیت 48.4 جبکہ ٹرمپ کی 45.3 فیصد ہے۔

ریلوے پل دھماکے سے تباہ، کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں بند

کوئٹہ: کولپور اور مچھ کے درمیان ریلوے پل دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں بند کر دی گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق بائی پاس کے علاقے میں بھی ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکا ہوا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

نامعلوم افراد نے ٹریک کے ساتھ دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔