دنیا میں آسمانی بجلی سے زندگی کے آغاز کا نظریہ پیش

ہارورڈ: حال ہی میں ایک سائنسدانوں کی ٹیم نے نظریہ پیش کیا ہے جس کے تحت دنیا پر زندگی آسمانی بجلی کے گرنے سے شروع ہوئی۔

ہارورڈ کی ایک نئی تحقیق ٹیم نظریہ پیش کیا ہے کہ زمین پر زندگی کا آغاز بجلی گرنے سے ہونے والے کیمیائی رد عمل کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔

سینئر مصنف جارج ایم وائٹ سائیڈز نے کہا کہ زندگی کی ابتدا سے متعلق قدیم زمانے کے سوالات کا جواب شاید کیمسٹری میں مخفی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ںظریہ ایک اور سوال کو جنم دیتا ہے کہ کیا نیوکلیک ایسڈ جو ہمارے ڈی این اے، پروٹین اور میٹابولائٹس کو بناتے ہیں، بے ساختہ ابھرے؟۔

نئی تحقیق اس مفروضے کو ختم کرتی ہے کہ پانی، الیکٹرولائٹس اور عام گیسیں زمین کے پہلے بائیو مالیکیولز بنانے کے لیے ضم ہوئیں۔ پچھلے نظریات نے ظاہر کیا تھا کہ ایک شہابی پتھر ہمارے سیارے پر گر کر تباہ ہوا ہو اور زندگی کیلئے ضروری کیمیائی اجزا فراہم کیے ہوں۔

تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ بجلی سے زندگی کا نظریہ زیادہ صاف و شفاف اور زیادہ قابل فہم مفروضہ فراہم کرتا ہے۔

پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کیلیے ٹکٹوں کی فروخت کا آج سے آغاز

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔ ٹکٹیں PCB.tcs.com.pk پر شام پانچ بجے آن لائن فروخت ہوں گی۔

شائقین کی سہولت کے لیے فزیکل ٹکٹ 16 اگست سے صبح 9 بجے کے بعد مختلف آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔ شائقین کی سہولت کے لیے ایک سیزنل پاس متعارف کرایا گیا ہے۔ اگر وہ ٹیسٹ میچ کے لیے پانچ دن کا پاس خریدتے ہیں تو انھیں 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔

پانچ روزہ میچ کے جلد ختم ہونے کی صورت میں باقی دنوں کے ٹکٹ کے پیسے شائقین کو واپس کر دیے جائیں گے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ 200 جبکہ وی آئی پی 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ ویک اینڈ پر یہ 600 روپے میں دستیاب ہونگے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گیلری پاس، جس میں دوپہر کا کھانا اور چائے شامل ہے 2800 روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ پلاٹینم باکس جس میں لنچ اور چائے بھی شامل ہے 12500 روپے میں دستیاب ہوگا۔ شائقین 2 لاکھ روپے میں مکمل ہاسپٹلٹی باکس حاصل کر سکتے ہیں۔

کراچی میں فرسٹ کلاس انکلوڑرز ٹکٹ 100 جبکہ پریمیم انکلوڑرز کے لیے 200 روپے ادا کرنے ہوں گے، وی آئی پی انکلوڑرز 400 روپے اور ویک اینڈ میں 500 روپیمیں دستیاب ہوں گے۔ کراچی میں ہر ہاسپیٹلٹی باکس سیٹ (بشمول لنچ اور چائے) کی قیمت 12,500 روپے ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی تعمیراتی کام شروع

  کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا ہے۔یہ تمام تیاریاں آئندہ برس شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں ہیں، جو فروری میں شیڈول ہے، نسیم الغنی انکلوڑر سے اقبال قاسم انکلوڑر گرانے کیلیے بھارتی مشینری استعمال کی گئی، مینوئل اسکور بورڈ ٹاور بھی گرایا جائے گا۔نئے اسٹرکچر میں میڈیا باکسز بھی شامل ہوں گے، جس میں براڈ کاسٹرز اور کمنٹیٹرز کے لیے ایریا بھی مختص ہوگا، نئے میزبان باکس کے علاوہ میڈیا گیلری کو بھی ازسرنو ترتیب دیا جائیگا۔

اسرائیل کی مالی مشکلات میں اضافہ، کریڈٹ ریٹنگ میں کمی

نیویارک: غزہ پر بارود کی برسات کرنے والے اسرائیل کی معیشت کو جھٹکے لگنا شروع ہو گئے، کریڈٹ ریٹنگ میں واضح کمی نے اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کو “اے پلس” سے گھٹا کر “اے” کر دیا ہے۔

فچ نے اسرائیلی ریٹنگ کے نقطہ نظر کو بھی منفی رکھا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں مزید گراوٹ ممکن ہے، رپورٹ میں غزہ میں جنگ اور بگڑتے ہوئے جغرافیائی سیاسی خطرات کو ریٹنگ میں کمی کی وجہ بتایا گیا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے خیال میں غزہ کا تنازع 2025 تک جاری رہ سکتا ہے اور اس کے دیگر محاذوں تک پھیلنے کے خطرات موجود ہیں۔

اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزل سموٹریچ نے ایکس کو بتایا کہ “جنگ کے بعد درجہ بندی میں کمی اور اس سے پیدا ہونے والے جیو پولیٹیکل خطرات فطری ہیں۔

گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے میں اسرائیل کا شیکل 1.7 فیصد تک گر گیا اور تل ابیب میں اسٹاک ایک فیصد سے زیادہ کی کمی کے ساتھ بند ہوا کیونکہ سرمایہ کار اسرائیل پر ممکنہ حملے کے بارے میں فکرمند ہیں۔

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگر زیادہ فوجی اخراجات اور معاشی غیر یقینی صورتحال جاری رہی تو 2025 کے بعد بھی ملک کے قرضوں میں اضافہ کا رجحان برقرار رہے گا۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے لاہور پہنچ گئی

 لاہور: بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچ گئی۔بنگلا دیش ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مہمان ٹیم پولیس اور دیگر قانون نافذ اداروں کئے حصار میں ایئر پورٹ سے نجی ہوٹل پہنچ گئی ہے۔شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم آج آرام کرے گی اور 14 اگست سے سیریز کی تیاری کرے گی، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 3 دن تک ٹریننگ کے بعد بنگلا دیش کی ٹیم اسلام آباد روانہ ہو گی۔

ایران آئندہ 24 گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

لندن: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے آئندہ 24 گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حکام یہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری آج اپنا مذہبی تہوار ’تیشا باؤ‘ منا رہے ہیں۔

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے بھی ایرانی حملے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل پر بڑے حملے کے حوالے سے تیار رہنا ہو گا۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن بھی اسرائیل پر ایرانی حملے کی توقع رکھتے ہیں، انہوں نے تہران کو آخری پیغام بھی جاری کیا ہے کہ، ’ایسا نہ کریں‘۔

اس سے قبل امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے ایران کے اسرائیل پر متوقع جوابی حملے کے پیشِ نظر گائیڈڈ میزائل آبدوز یو ایس ایس جورجیا کو مشرقِ وسطیٰ تعیناتی اور یو ایس ایس ابراہم لنکن بحری بیڑے کو جلد خطے میں پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔

سخت پابندیوں کے باوجود اربوں ڈالر اور یورو روس منتقل

  لندن: امریکا اور یورپ کی اپنے کرنسی نوٹوں کی برآمد پر پابندی کے باوجود اربوں ڈالر اور یورو روس منتقل ہو چکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد مارچ 2022 میں امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے اپنے بینک نوٹوں کی برآمد پر پابندی عائد کیے جانے کے باوجود تقریبا 2.3 بلین ڈالر اور یورو کے کرنسی نوٹ روس بھیجے جا چکے ہیں۔اس سے پہلے رپورٹ نہ کیے گئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ روس نقد درآمدات کو روکنے والی پابندیوں سے بچنے میں کامیاب رہا ہے ، اور یہ تجویز کرتا ہے کہ ڈالر اور یورو تجارت اور سفر کے لئے مفید کرنسی ہیں۔معلومات کو ریکارڈ اور مرتب کرنے والے ایک تجارتی سپلائر سے حاصل کردہ کسٹم ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ نقد رقم متحدہ عرب امارات اور ترکی سمیت ممالک سے روس منتقل کی گئی تھی ، جنہوں نے روس کے ساتھ تجارت پر پابندی عائد نہیں کی ہے۔ ریکارڈ میں آدھے سے زیادہ کا اصل ملک بیان نہیں کیا گیا تھا۔

ایران بڑے ٹارگٹ کی تلاش میں ،اسرائیلی انٹیلیجنس کا دعویٰ

اسرائیلی انٹیلی جنس نے دعویٰ کردیا کہ ایران بڑے حملے کی تیاری کررہا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی ہم منصب کو ٹیلی فون پرخدشات سے آگاہ کردیا۔ امریکا نے گائیڈڈ میزائل سب میرین کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ روانہ کردیا۔ طیارہ بردار جنگی بحری جہاز کی جلد از جلد تعیناتی کا حکم دے دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ایران بڑے حملے کی تیاری کررہا ہے، تل ابیب پر براہ راست حملے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ حملہ آئندہ چند روز میں ہوسکتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر اور پاسداران انقلاب کی حملے کے حوالے سے رائے مختلف ہے، ایرانی صدر شدید جوابی کارروائی سے گریز چاہتے ہیں جبکہ پاسداران انقلاب وسیع پیمانے پر حملے کا ارادہ رکھتی ہے۔

“پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے،آپ نے بات نہیں کرنی نہ کریں،مجھے کوئی جلدی نہیں ہے، آرمی چیف کو سوچنا چاہیے قوم فیصلہ کر چکی عمران خان

“پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے،آپ نے بات نہیں کرنی نہ کریں،مجھے کوئی جلدی نہیں ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سوچنا چاہیے کہ قوم کیا فیصلہ کر رہی ہے،کدھر کھڑی ہےاور فوج کہاں کھڑی ہے” عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو..

والدین کی آپسی اختلاف پر انہیں علحیدگی کا مشورہ دیا ،نریمان

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی نریمان نے انکشاف کیا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تب ہی والدین کے درمیان لڑائی دیکھ کر انہیں الگ ہونے کا مشورہ دیتی تھیں۔

بشریٰ انصاری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ لوگوں کا ان کے پہلے شوہر کے رویوں سے متعلق کچھ پتا نہیں، کیوں کہ کبھی انہوں نے سابق شوہر پر بات ہی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے سابق شوہر کے خلاف کوئی بھی غلط بات کرے گا تو اخلاقی طور پر ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ منفی اور غلط باتوں کو روکے اور وہ کسی کو حق نہیں دیں گی کہ وہ ان کے بچوں کے والد پر بات کریں۔

بشریٰ انصاری کے مطابق ان کے اور ان کے سابق شوہر کے درمیان جو بھی مسائل تھے، وہ ان کی ذات تک محدود تھے، لوگوں کو اس پر بات کرنے کا حق نہیں اور نہ ہی وہ اپنے معاملات سب کے سامنے لانے کے خواہاں رہے ہیں۔

انہوں نے سابق شوہر کی بطور والد تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی اپنے بچوں کے لیے بہترین والد ہیں اور ہمیشہ سے ہی رہے ہیں۔

انہوں نے دوسرے شوہر اقبال حسین کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ لوگ ان پر الزام لگاتے ہیں کہ بشریٰ انصاری سے شادی کے بعد انہوں نے پہلی بیوی سے ہونے والے بچوں کو بھلا دیا جو کہ غلط ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے سابق اور موجودہ شوہر کے بچے کینیڈا میں رہتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے پڑوسی ہے، ایک دوسرے سے ان کی دعا سلام ہے اور ان کے دونوں شوہر اپنے بچوں کی دیکھ بھال خود کر رہے ہیں۔