امام مسجد کے بیٹے کی یہودی خاتون سے شادی افغان نژاد امریکی سفی اللہ پاکستان کے پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے

مغربی ممالک میں مقیم مسلمانوں کی دیگر مذاہب کے ماننے والوں سے شادیاں کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔

تاہم ایک امام کے بیٹے کی یہودی خاتون سے شادی نے سب کو حیران کردیا۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے سفی اللہ رؤف 1994 میں پاکستان میں قائم افغان پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے۔

شادی کیلئے مذہب تبدیل کیا، بالی ووڈ اداکاروں کی زندگی کے راز

دوسری شادی کیلئے زندگی کا بڑا فیصلہ کیا۔

سفی اللہ کم عمری میں ہی امریکا ہجرت کر گئے تھے اور ہائی اسکول سے لے کر یونیورسٹی تک بقیہ تعلیم کا سلسلہ وہیں مکمل کیا۔

سفی اللہ رؤف نے امریکی بحریہ میں بھی خدمات انجام دیں اور اسپشل آپریشن فورسز ان افغانستان کے ساتھ لنگوئسٹک اور کلچرل مشیر کے طور پر بھی کام کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنی بھائی کے ساتھ مل کر ایک فلاحی تنظیم بھی قائم کی جو افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں سے آنے والے افغان مہاجرین کی مدد کرتی ہے۔

سال 2021 میں سفی اللہ رؤف اور ان کے بھائی کو طالبان حکومت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا جس کے 105 روز کے بعد ان کی رہائی ممکن ہوئی۔

امریکی نژاد افغان سفی اللہ رؤف گزشتہ ماہ ہی ایک یہودی براڈ وے ڈائریکٹر سیمی کینولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

ثانیہ مرزا کے رینبو لک کے چرچے

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا مون سون کے دوران رنگین لُک سوشل میڈیا پر چھا گیا۔

شعیب ملک سے طلاق لینے کے بعد بیٹے اذہان کے ہمراہ دبئی میں مقیم ہیں اور آج کل سوشل میڈیا ویب سائٹس کا بھرپور استعمال کررہی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو اپنی لائف اپڈیٹس دے رہی ہیں۔

دیدہ زیب ملبوسات کے انتخاب کے باعث سوشل میڈیا پر پسند کی جانے والی ثانیہ مرزا ٹینس کورٹ کے اندر بھی اور باہر بھی اپنی کرشماتی شخصیت کا جادو جگانے میں ہمیشہ ہی کامیاب رہی ہیں۔

ٹینس کی دنیا کے سب سے زیادہ فیشن ایبل ایتھلیٹس میں سے ایک ثانیہ مرزا کو جنوبی ایشیا میں اسٹائل گرو کے طور پر پہچان بھی حاصل ہے۔

تجربہ کار ٹینس اسٹار نے فروری 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی مگر اب وہ ایک فیشن آئیکون کے طور پر ابھر رہی ہیں۔

ٹینس اسٹار نے اپنی چند تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائیں جس میں انکے زیب تن کیے گئے دلکش لباس پر رینبو کے سات رنگ نمایاں ہیں۔

پنجاب حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے فیصل آباد میں پہلی مرتبہ ‘لیڈی ڈولفن پولیس’ سکواڈ متعارف کروادیا

پنجاب پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے فیصل آباد میں فرسٹ لیڈی ڈولفن سکواڈ متعارف کرایا ہے۔ یہ اہم اقدام خواتین افسران کو پولیس کے روایتی کرداروں میں ضم کر کے جرائم سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اسکواڈ کے ارکان، جنہوں نے 500cc ہیوی بائک چلانے اور خودکار ہتھیاروں سے نمٹنے کی خصوصی تربیت حاصل کی ہے، عوامی تحفظ کو بڑھانے کے لیے اپنے مرد ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ان جدید آلات سے لیس، 500 خواتین کمانڈوز کو چوکیاں قائم کرنے اور سڑکوں پر اسنیپ چیکنگ کا کام سونپا جائے گا۔ ابتدائی طور پر، ان کی کوششیں بہتر مواصلات کو فروغ دینے اور مدد فراہم کرنے کے لیے خواتین کے اکثر مقامات پر گشت کرنے پر توجہ مرکوز کریں گی، جیسے کہ خواتین کی یونیورسٹیاں اور بازار۔

فیصل آباد کے چیف پولیس آفیسر کے مطابق، اس اقدام کا مقصد ان اہم علاقوں میں سیکیورٹی اور ردعمل کو بڑھانا ہے۔

ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پر بائیوگرافیل فلم کیلئے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان فیورٹ

 ممبئی: پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پر بالی وڈ فلم کیلئے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان فیورٹ ہیں۔ 

اولمپکس مقابلے میں شاندار کارکردگی کے ایک بھارتی میڈیا ادارے نے دونوں ایتھلیٹس سے پوچھا کہ اگران پر فلم بنائی جائے تو وہ کس اداکار کو ایک دوسرے کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ لیجنڈری امیتابھ بچن کے جوانی والا روپ ارشد ندیم کیلئے بہتر ہوگا کیوں کہ ارشد امیتابھ کی طرح بلند قامت اور رعب والی شخصیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ نیرج چوپڑا کے کردار کیلئے شاہ رخ خان بہتر ہے کیوں کہ ان میں بھی نیرج کی طرح کرشماتی شخصیت اور انرجی ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولپمکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں 92.97 میٹر کا تاریخ ساز تھرو پھینک کر طلائی تمغہ جیتا ہے۔

ساحر لودھی لائیو پروگرام میں والدہ کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے

  کراچی: پاکستان کے نامور اداکار اور میزبان ساحر لودھی لائیو پروگرام میں والدہ کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں فلم ’راستہ‘ کے اداکار اسکول کی ایک انگریزی نظم کو اردو ترجمے کے ساتھ پڑھتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساحر لودھی متعدد بار آبدیدہ ہوجاتے ہیں اور ان کے آنسو چھلک جاتے ہیں۔

اس موقع پر شو میں موجود حاضرین بھی ساحر لودھی کی حالت دیکھ کر جذباتی ہوجاتے ہیں۔

ساحر لودھی نے اس موقع پر کہا کہ جن لوگوں کی ماں زندہ ہے وہ ان کی قدر کریں اور ان سے محبت کریں۔

حمزہ علی عباسی کی کتاب ’مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے‘ لانچ

 لاہور: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی باضابطہ لکھاری بن گئے اور ان کی پہلی کتاب’مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے‘ لانچ ہوگئی۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی نئی کتاب کا ٹائٹل شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کتاب کی اشاعت کی خبر دی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا ’ الحمدللّٰہ، فی الحال میری کتاب صرف امریکا میں دستیاب ہے لیکن جلد ہی یہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی دستیاب ہوگی‘۔

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ کتاب کی تفصیلات کے حوالے سے اپڈیٹ دیتے رہیں گے۔

اداکار کی پوسٹ سامنے آتے ہیں مداح جہاں اداکار کو مبارکباد دے رہے ہیں وہیں کچھ لوگ کتاب سے متعلق سوالات بھی پوچھ رہے ہیں جن کا اداکار جواب بھی دے رہے ہیں۔

حرا مانی کو اپنا نیا فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا، شدید ٹرولنگ کا سامنا

 لاہور: پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو اپنا نیا فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 

انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں مغربی طرز کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے فوٹو شوٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا اور ساتھی فنکارہ مایا علی کو ان کی تصاویر بہت پسند آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کو حنا مانی کا مغربی لباس پسند نہیں آیا اور وہ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

بنگلادیش کا ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ

ڈھاکا: بنگلا دیش ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کے حقوق برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا۔

کرک انفو  کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں نوجوانوں اور کھیلوں کے مشیر آصف محمود نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ سے ان ممالک کے بارے میں بات کریں گے جنہوں نے اپنے شہریوں کے بنگلا دیش جانے پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔

ہفتے کے روز آئی سی سی نے بورڈز کو مطلع کیا تھا کہ وہ بنگلا دیش کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ٹورنامنٹ کو کہیں اور منتقل کرنے سمیت تمام آپشنز پر غور کرے گا۔

آسٹریلیا، برطانیہ، بھارت اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو بنگلا دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بی سی بی سفری پابندیوں کو ٹورنامنٹ کی میزبانی میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے کیونکہ ان پابندیوں کو صرف متعلقہ حکومتیں ہی اٹھا سکتی ہیں اور کرکٹ بورڈز کا ان پر بہت کم اثر و رسوخ ہے۔

آصف محمود نے کہا کہ سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں اور ہم اس سلسلے میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس سے بات کریں گے۔ وہ کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں اور امید ہے وہ اس معاملے کو حل کر لیں گے۔

ورلڈ کپ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بی سی بی ایک بڑے بحران سے گزر رہا ہے۔ ان کے صدرنظم الحسن جو سابق وزیر کھیل بھی ہیں 5 اگست کو عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

سیاسی تعلق رکھنے والے کئی بورڈ ڈائریکٹرز بھی 5 اگست کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

فوج میں خود احتسابی ایک کڑا اورخود کار عمل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے۔

فوج میں کڑے احتسابی عمل پر ڈی جی آئی ایس پی آر واضِح بیان دے چکے ہیں، 7 مئی کو ہونے والی پریس کانفرنس میں فوج کے خود احتسابی کے خدو حال وہ تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے اور اس کے اندر کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی.

انہوں نے کہا کہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے  اتنی ہی بڑی ذمے داری بھی ہوتی ہے اور احتساب کا عمل بھی اتنا ہی سخت ہوجاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اکاؤنٹیبلٹی سسٹم پر فخر ہے، ہمارا احتساب کا عمل الزامات پر نہیں بلکہ حقائق پر کام کرتا ہے۔

بھارت؛ شادی سے واپسی پر خاندان کے 11 افراد پانی میں بہہ گئے

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک کار پانی میں بہہ گئی جس میں موجود 11 میں سے 9 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خاندان ہماچل پردیش سے ریاست پنجاب شادی میں شرکت کرنے گئے تھے۔ واپسی آتے ہوئے سیلابی ریلہ کی نذر ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پہلے یہ گاڑی رک گئی تھی تاکہ سیلابی ریلا گزر جائے تاہم ایک اور گاڑی کو گزرتا دیکھ کر انھوں نے بھی گاڑی چلادی لیکن ان کی گاڑی الٹ گئی۔

اس خاندان کی گاڑی الٹی حالت میں ہی بہتی گئی۔ گاڑی میں موجود افراد پانی میں بہہ گئے۔ امدادی کاموں کے دوران 9 لاشیں نکالی گئیں جب کہ ایک بچے کو زندہ بچالیا گیا۔

ایک شخص تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔