پیرس اولمپکس کی شاندار اور یادگار اختتامی تقریب

پیرس: کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے میلہ اولمپکس اپنی تمام تر رعنائیوں اور دلکشی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، پیرس کے اسٹیڈ ڈی فرانس اسٹیڈیم میں اولمپکس 2024 کی شاندار اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔یہ تقریب شام ہونے سے پہلے پیرس کے اولمپک اسکواڈ کے نیچے شروع ہوئی، جو ایک غبارے سے لٹکی ہوئی تھی، جس میں بجلی اور ایل ای ڈی اسپاٹ لائٹس سے بنی ایک ڈرامائی آگ لگی ہوئی تھی۔میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب کا آغاز سائنس فکشن سے متاثر لائٹ شو سے ہوا جس میں سنہرے لباس میں ملبوس متعدد خلائی مخلوق تاریک اور بنجر مستقبل کے پس منظر میں گھوم رہی تھیں۔ان خلائی مخلوق نے اولمپکس رنگز میں سے گزرنے کے حیرت انگیز کرتب دکھا کر شائقین کے دل کو موہ لیا۔اس منظر کو فرانسیسی بریک ڈانسر آرتھر کیڈر نے اپنے خوبصورت رقص سے مزید حسین بنا دیا ان کے ارد گرد سیکڑوں رقاص اور ایکروبیٹ موجود تھے، جبکہ اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس اسٹیج کے ارد گرد کھڑے ہو کر دیکھ رہے تھے۔بیک گراؤند میں سوئس موسیقار ایلن روشے کی مسحور کن دُھن سے پورے اسٹیڈیم پر سحر طاری کر رکھا تھا۔اس کے بعد فرانسیسی گلوکار بیسلٹ نے مائی وے کی شاندار پرفارمنس پیش کی، اس گانے کو انگلش میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گلوکارہ ہانیہ اسلم انتقال کر گئیں

  کراچی: کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے میوزک بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ سے وابستہ معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

گلوکارہ زیبنسا المعروف زیب بنگش نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی اسٹوری میں اپنی کزن اور گلوکارہ ہانیہ اسلم کے انتقال کی تصدیق کی۔

زیب بنگش نے بتایا کہ گلوکارہ ہانیہ گزشتہ روز 11 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔

ہانیہ اسلم کے انتقال پر پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغامات جاری کرتے ہوئے ہانیہ اسلم کی مغفرت کے لیے دُعا کی اور اُن کے اہلخانہ کے صبر و جمیل کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے دُعا کی۔

1

واضح رہے کہ ہانیہ اسلم اور ان کی کزن زیب بنگش نے سال 2007 میں میوزک بینڈ ’زیب اینڈ ہانیہ‘ کی بنیاد رکھی تھی جبکہ اُنہیں سال 2008 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں اپنے گانے’پیمانہ‘ سے شہرت ملی تھی۔

کبھی سوچا نہیں تھا گیٹ نمبر 4 والے اٹھا کر لے جائیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے گیٹ نمبر4 والے اٹھا کر لے جائیں گے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری گزارش ان لوگوں سے ہے جن کے ساتھ میرا جنم جنم کا رشتہ تھا۔ میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے۔ شہباز شریف نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ حکومت کی کارکردگی خاک ہوچکی ہے۔ شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ان کی سنتا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کسی ایکسٹینشن نہیں دے گا شہباز شریف لیٹ ہوچکا ہے۔ حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے 31 اگست کا دن بہت اہم ہے۔ اگست اور ستمبر بہت بھاری ہے۔ ستمبر 20 تک نئی حکومت آسکتی ہے۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کے لیے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں۔ جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ بہت برا ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ میرا ایک بندے سے تعلق ہے پوری جماعت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ لیڈر اور ورکرز کو الگ الگ کیا جائے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ پولیس نے 10 لاکھ روپے لے کر 9 مئی کے مقدمات میں نام ڈالے۔ ملک میں ملک میں استحکام پارٹی آگئی ہے ان کو اس پارٹی کے اسپیلنگ نہیں آتے۔ جو لوگ جیتے ہیں ان کو ایک پلاننگ کے تحت لایا گیا پے۔ میرے ووٹ بھی نکالے گئے اور میں ہارا بھی ہوں میں نے ہار تسلیم کی ہے۔

پاکستان کا حریت رہنما یاسین ملک کو لاحق خطرات پر اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے کشمیری حریت یاسین ملک سمیت دیگر رہنماؤں کو لاحق سنگین خطرات سے متعلق اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر ، شمالی علاقہ جات وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی صحت بگڑنے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر کشمیری رہنما یاسین ملک کی صحت تشویشناک حد تک بگڑنا نہایت پریشانی کا باعث ہے۔ بھارتی حکومت قید کشمیری قائدین کو صحت کی سہولیات نہ دے کر اُن کے قتل کی مذموم حکمت عملی پر کاربند ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورعالمی اداروں کو خط لکھ کریاسین ملک اور دیگر اسیر کشمیری رہنماؤں کی حالت زار سے آگاہ کیا جائے گا۔ بھارتی جیلوں میں اس سے قبل بھی کشمیری قائدین اور اسیران کی شہادتیں ہوچکی ہیں۔ کورونا وبا کے دنوں میں بھی مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارتی جیلوں میں کشمیری اسیران کو صحت کی سہولیات سے محروم رکھا گیا تھا۔تہاڑ جیل میں جھوٹے مقدمات میں قید یاسین ملک کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

انجینئیر امیر مقام نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے یاسین ملک سمیت اوردیگر کشمیری قائدین کی صحت وسلامتی کو لاحق سنگین خطرات پر فوری توجہ دیں۔ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے سیاسی رہنماؤں اور قیدیوں کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک بند کرے۔

معروف کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران المناک طور پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،

معروف کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران المناک طور پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس سے کوہ پیما برادری سوگ میں ڈوب گئی۔ اپنے شوق اور مہارت کے لیے مشہور، مراد کی بے وقت موت ایک اہم نقصان ہے۔ اس کی کامیابیوں نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا، اور اس کی غیر موجودگی کو دوستوں، خاندانوں اور ساتھی کوہ پیماؤں کے درمیان گہرائی سے محسوس کیا جائے گا جنہوں نے پہاڑوں کے لیے اس کے جذبے اور لگن کی تعریف کی۔.

تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میاں چنوں قومی ہیرو ارشد ندیم کے نام منسوب

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے پرچم کو سر بلند کرنے اور نیزہ بازی کے مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا گیا ہے۔

قومی ہیرو ارشد ندیم کا آبائی گاؤں میاں چنوں ہے، جو صوبہ پنجاب کا ایک دور افتادہ گاؤں ہے، یہاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کو اب ارشد ندیم کے نام منسوب کر کے انہیں ایک اور اعزاز سے نوازا دیا گیا ہے۔

میاں چنوں کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کے سامنے ارشد ندیم کے نام کا بورڈ بھی نصب کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے فیصلے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کا نام اب ’ اولمپیئن ارشد ندیم تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ‘ میاں چنوں رکھ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے ہیروارشد ندیم اتوار کو پیرس سے اپنے آبائی گاؤں میاں چنوں پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کے استاد کی جانب سے انہیں استقبالیہ دیا گیا، جس کے بعد وہ چیک 101 میں واقع اپنے گھرپہنچ گئے ہیں، گھر پہنچنے پرارشد ندیم کی والدہ نے گلے لگایا، چوما اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا دی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر اولمپئین ارشد ندیم کے ڈیرے کو بجلی کی فراہمی کا حکم

میاں چنوں: وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ارشد ندیم کے ڈیرے پر بجلی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔میپکو نے وزیر اعظم کی ہدایت پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے چک 101/15 ایل میاں چنوں میں بجلی سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لئے میٹریل پہنچا دیا ہے۔کل 12 اگست کو میپکو کچا کھوہ اور کنسٹرکشن سب ڈویژنوں کی ٹیم ڈیرہ ارشد ندیم تک بجلی فراہم کرنے کے لئے پولز، ٹرانسفارمر اور لائن نصب کرے گی۔ارشد ندیم کی آبائی رہائش گاہ چک 101/15 ایل کی آبادی 200 گھروں پر مشتمل ہے اور گاؤں میں بجلی دستیاب ہے، گاؤں میں بجلی فراہمی کے نظام کی اپ گریڈیشن کے لئے مزید 4 پولز او 100 کے وی اے کا ایک ٹرانسفارمر نصب کیا جا رہا ہے۔

یوکرین کی فوج روس میں داخل ہو گئی ہے، روس کا اعتراف

ماسکو: روس نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کے فوجی اب روس کے اندر 30 کلومیٹر تک موجود ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فروری 2022 میں ماسکو کی جانب سے یوکرین پر مکمل حملے کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ یوکرینی افواج نے کامیاب پیش قدمی کی ہے۔

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین کے فوجیوں کو ٹولپینو اور اوبشی کولوڈیز کے دیہاتوں کے قریب مزید آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کیف پر روس کی پرامن آبادی کو ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، جنہوں نے گزشتہ رات اپنے خطاب میں پہلی بار اس حملے کا براہ راست اعتراف کیا، نے کہا کہ اس موسم گرما میں روس کی جانب سے کرسک سے سرحد پار سے دو ہزار حملے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم روسی توپ خانے، مارٹر، ڈرونز کے علاوہ روس کے ہر میزائل حملے کا ریکارڈ رکھتے ہیں تاکہ ان حملوں کا منصفانہ جواب دیا جا سکے۔

یوکرین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس کارروائی میں ہزاروں فوجی مصروف ہیں جو روسی سرحدی محافظوں کی جانب سے ابتدائی طور پر بتائی جانے والی چھوٹی سی دراندازی سے کہیں زیادہ ہیں۔

اگرچہ یوکرین کے حمایت یافتہ تخریبی گروہوں نے وقفے وقفے سے سرحد پار دراندازی شروع کی ہے ، لیکن کرسک حملہ کیف کی روایتی افواج کی طرف سے روسی علاقے پر سب سے بڑا مربوط حملہ ہے۔

ٹرمپ امریکی سلامتی کیلئے حقیقی خطرہ ہیں، صدر جوبائیڈن

  واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ری پبلکن کے صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکی سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ ہیں۔

خبرایجنسی اے یف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں خبردار کیا کہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی سلامتی کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں۔

جوبائیڈن نے سی بی ایس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ کے حوالے سے کہا کہ میرے الفاظ یاد رکھیں، اگر وہ یہ انتخاب جیت جاتے ہیں تو پھر دیکھیے گا کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطرناک ہے، وہ امریکی سلامتی کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں، ہم دنیا کی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہیں، ہمارے لیے جمہوریت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ 81 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن نومبر میں شیڈول صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ٹرمپ سے ڈیبیٹ میں متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے اور اس کے بعد ان پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

بعد ازاں ڈیموکریٹس کے ارکان کی جانب سے انہیں دستبردار ہونے پر زور دیا گیا اور وہ صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوئے اور کملا ہیرس کو ٹرمپ کے مقابلے کے لیے میدان میں اتارا گیا ہے۔

جوبائیڈن اس فیصلے کے بعد میڈیا میں نظر نہیں آئے تھے اور اب پہلے انٹرویو میں سابق صدر اور اپنے حریف کو آڑھے ہاتھوں لیا۔

اولمپکس کی اختتامی تقریب سے قبل ایفل ٹاور پرچڑھنے والا شخص زیر حراست

پیرس: پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب سے چند گھنٹے قبل پولیس نے ایفل ٹاور پرچڑھنے والا شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے شرٹ  اتارے ایک فرد کو سمر گیمز کے دوران سجائے جانے والے ایفل ٹاورز کے اولمپک رنگز کے عین اوپر چڑھتے دیکھ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

گرفتار شخص کے محرک اور قومیت کے حوالے سے تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا، پولیس نے وقوعہ کے بعد حفاظتی طور پر ایفل ٹاور کے ارد گرد کے علاقہ کو خالی کرالیا گیا۔