تازہ تر ین

ایکتا کپور: گناہ کا بوجھ دل پر بھاری!

ایکتا کپور جو بھارت کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے مؤثر شخصیات میں سے ایک ہیں، وہ اپنے بیٹے روی کپور کی سنگل مدر ہیں، وہ 2019 میں سروگیسی کے ذریعے روی کی ماں بنی تھیں، اس پروسیجر میں باپ کا ہونا لازمی نہیں ہے۔

اس سے متعلق ایکتا کپور نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماں بننے کی خوشی کے باوجود وہ اکثر اس غم کا ذکر کرتی ہیں جو ان کے بچے کی زندگی میں ایک باپ کی عدم موجودگی کے سبب محسوس ہوتا ہے۔

حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران انہوں نے سنگل مدر ہونے کے جذباتی چیلنجز اور اس کے ساتھ آنے والے احساسِ جرم کے بارے میں بات کی۔

ایکتا کپور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ کیسے بات کرتی ہیں حالانکہ وہ ابھی بہت چھوٹا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اکیلی والدہ ہونے کے جذباتی پہلوؤں سے نمٹنے کی جدوجہد کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے پاس بہت سے لوگ تھے جو ہمیں مشورے دے رہے تھے، میں نے اپنے بچے سے بات بھی کی، میں نے اپنے 7 ماہ کے بچے کو بتایا کہ تمہارا کوئی باپ نہیں ہے اور میں تمہارے ساتھ سیکھ رہی ہوں، دماغ میں ایک گناہ کا احساس ہوتا ہے اور میں ایک کامل ماں نہیں بن سکوں گی۔

اس سے قبل ایکتا کپور نے یہ بھی ذکر کیا تھا کہ ماں بننے کا ان کا سفر آسان نہیں تھا، انہوں نے بانجھ پن کے ساتھ اپنی 7 سال طویل جدوجہد کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ڈاکٹروں نے انہیں کئی فرٹیلیٹی آپشنز دیے تھے اور ماں بننے کی خواہش میں انہوں نے 36 سال کی عمر میں اپنے بیضے محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا۔

حال ہی میں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ دوبارہ سروگیسی کے ذریعے ماں بننے جا رہی ہیں، تاہم ایکتا کپور کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کو فوری طور پر مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ رپورٹس جھوٹی ہیں۔

1975ء میں تجربہ کار اداکار جیتندر اور شوبھا کپور کے گھر پیدا ہونے والی ایکتا کپور نے بامبے اسکاٹش اسکول سے تعلیم حاصل کی اور متھی بائی کالج سے گریجویشن مکمل کی۔

انہوں نے 17 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور فیچر فلم ساز کیلاش سوریندر ناتھ کے ساتھ انٹرن شپ کی، بعد میں انہوں نے کئی بلاک بسٹر ڈرامے لانچ کیے، جن میں ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘، ’کہانی گھر گھر کی‘، ’کہیں کسی روز‘، ’کسوٹی زندگی کی‘، ’پوتر رشتہ ‘اور ’بڑے اچھے لگتے ہیں’ شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain