تازہ تر ین

کرن تعبیر نے سالِ نو کا آغاز عمرہ کی سعادت سے کیا

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے نئے سال کا آغاز عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر علی حمزہ اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادائیگی کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

گزشتہ دنوں ہی انھوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرکے مداحوں کو عمرہ کی ادائیگی کےلیے جانے کی اطلاع دی تھی۔ اداکارہ نے اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ ارضِ مقدس کے سفر اور عمرہ ادائیگی سے قبل کی بھی تصاویر شیئر کی تھیں۔

کرن نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد خانہ کعبہ کے سامنے اپنی فیملی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’الحمدللہ، بالآخر عمرہ کرلیا، نئے سال کے آغاز کا کیا ہی خوبصورت انداز ہے‘‘۔

کرن تعبیر کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا اور انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain