1976 میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم ’ٹیکسی ڈرائیور‘ نے سینیما کا رخ بدل دیا، فلم کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔
مارٹن سکورسیزی کی ہدایتکار ی میں بنی اس فلم میں لیجنڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے شاندار اداکاری دکھائی، فلم کو دیکھتے ہوئے ناظرین پلک جھپکائے بغیر انسانی احساسات کو جانچ رہے ہوتے ہیں۔
فلم میں رابرٹ دی نیریو نے ایک سابق فوجی اہلکار کا کردار نبھایا ہے جس کی دنیا میں کئی پچیدگیاں ہیں ، اس فلم نے جہاں ایک زمانے کو متاثر کیا وہیں یہ فلم معروف اداکار لیونارڈی کیپریو کو بھی متاثر کر گئی، انہوں نے ’ٹیکسی ڈرائیور‘ کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دیا ہے۔
لیونارڈو ڈی کیپریو نے اس فلم کے ہدایتکار سکورسیزی کےساتھ بھی کئی پروجیکٹس میں کام کیا، رابرٹ ڈی نیرو اپنے وقت کے لیجنڈ اداکار تھے اورلیونارڈی کیپریو بھی 3 دہائیوں سے ہالی وڈ کی دنیا میں چھائے ہوئے ہیں۔
رابرٹ ڈی نیرو اور لیونارڈو ڈی کیپریو نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، مارٹن سکورسیزی کی حالیہ فلم “کلرز آف دی فلاور مون” ایک یادگار فلم تھی، جن میں سے ایک بڑی کشش سکورسیزی کے دو اہم ہیروز کا 50 سالہ کیریئر میں ساتھ آنا تھا۔
پہلی بار 1993 میں “دِس بوائز لائف” میں لیونارڈو ڈی کیپریو اور رابرٹ ڈی نیرو نے اسکرین پر ایک ساتھ کام کیا، جہاں ڈی نیرو نے ایک جنونی انکل کا کردار ادا کیا اور ڈی کیپریو نے ایک فرمانبردار لڑکے کا کردار نبھایا تھا۔
لیونا ڈی کیپریو نے “ٹائیٹینک” جیسی فلم کے بعد اپنے آپ کو بہترین ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے اور پیچیدہ کرداروں میں خود کو پیش کرنے کے لیے وقف کیا۔
کلنٹ ایسٹ وڈ کی بائیوپک “جے ایڈگر” میں اپنے کردار کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں ڈی کیپریو نے ایک فلم کا حوالہ دیا جس کا مرکزی کردار جے ایڈگر ہوور سے بھی زیادہ پیچیدہ تھا۔
ڈی کیپریو کے مطابق “ٹیکسی ڈرائیور”، ایک ویتنامی جنگ کے سابق فوجی اور نیویارک کے ایک تنہا شخص کی تباہی کی کہانی اورتاریخ کی سب سے عظیم آزاد فلم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ “ٹیکسی ڈرائیور” کا شاندار مقام سینما کی تاریخ میں امر ہے، مارٹن سکورسیزی اور پال شریڈر نے ٹریوس بیکل کو ہمارے بدترین خوابوں کی نمائندگی کے طور پر پیش کیا، یہ فلم ان نایاب فلموں میں سے ایک ہے جو اپنی حدود کو عبور کرتی ہے اوربغیر بے جا سنسنی خیزی کےپھیلانے کے اور سکورسیزی کی کہانی سنانے کی مہارت ناظرین کو مجبور کرتی ہے کہ وہ اس فلم سے جڑے رہیں۔
یہ فلم جسے لیونارڈو ڈی کیپریو کی جانب سے بہت سراہا گیا ، سکورسیزی کے ساتھ ان کی شراکت داری کی بنیاد بنی، جس میں “دی ایوی ایٹر”، “دی ڈیپارٹڈ”، اور “دی وولف آف وال اسٹریٹ” جیسی فلمیں شامل ہیں، جن میں پیچیدہ لیکن دلچسپ کرداروں کی کہانیاں شامل ہیں۔