تازہ تر ین

اداکارہ کیرتھی سریش نے مداحوں کو اپنی لو اسٹوری سنادی

ساؤتھ انڈین انڈسٹری کی سپر اسٹار کیرتی سریش نے مداحوں سے شوہر انٹونی تھٹل اور اپنی  لوو اسٹوری شیئر کردی۔

سال 2014 میں دسمبر کے ماہ میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ انٹونی تھٹل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کیرتھی سریش نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مداحوں سے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے کسطرح ملیں اور ان کی محبت کیسے شروع ہوئی۔

اداکارہ کیرتھی سریش نے مداحوں سے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر  انٹونی کے ساتھ گزشتہ 15 سال سے ریلیشن شپ میں ہیں ان کی لو اسٹوری کی سوشل میڈیا سائٹ اورکَٹ میں شروع ہوئی تھی جو اب شادی میں بدل گئی ہے۔

اپنے انٹرویو میں کیرتھی نے انکشاف کیا کہ ‘وہ انٹونی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتی تھیں جس کے بعد ان کی دوستی محبت میں اس وقت بدلی جب انٹونی نے انہیں 15 سال پہلے پرپوز کیا تھا‘۔

کیرتھی کا کہنا تھا کہ ‘ہم ایک ریسٹورنٹ میں ملے تھے جس کے بعد ایک مہینے تک ہماری اچھی بات چیت رہی بعد میں، میں نے انٹونی سےکہا کہ اگر تم میں ہمت ہے تو مجھے پرپوز کرو جس کے بعد اس نے مجھے پہلی بار 2010 میں پرپوز کیا اور 2016 میں ہمارے معاملات سنگین ہو گئے‘۔

کیرتھی کا کہنا تھا کہ‘پرپوز کرنے کے بعد انٹونی نے مجھے ایک پرومیس رنگ دی جسے میں نے اس وقت تک انگلی سے نہیں نکالا جب تک ہماری شادی نہیں ہو گئی اور آپ اس انگوٹھی کو میری تمام فلموں میں بھی دیکھ سکتے ہیں‘۔

اپنے افیئر کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کیرتھی سریش کا کہنا تھا کہ ‘اس حوالے سےکسی کو معلوم نہیں تھا صرف میرے قریبی دوست جانتے تھے جس میں انڈسٹری سے سامنتھا روتھ پربھو ، جگدیش، ایٹلی، پریا، وجے سر، کلیانی اور ایشوریہ لکشمی ہی جانتے تھے

واضح رہے کہ دسمبر 2024 میں اداکارہ کیرتھی سریش اور انٹونی تھٹل نے گوا میں ایک شاندار ڈیسٹینیشن ویڈنگ کی جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain