تازہ تر ین

اداکارہ رحمہ زمان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستانی اداکارہ رحمہ زمان بھی نکاح کے بندھ میں بندھ گئیں۔

رحمہ زمان کو شوبز انڈسٹری میں قدم رکھے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، اس سے قبل وہ قومی سطح کی ایتھلیٹ ہوا کرتی تھیں لیکن بعد میں انہوں نے اپنے کیریئر کو ماڈلنگ اور اداکاری کی طرف موڑ دیا۔

رحمہ زمان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے منتخب کردہ پروجیکٹس کے آغاز سے ہی توجہ حاصل کرلی۔

انہوں نے‘ میرے ہمنشیں‘ اور ‘منت مراد‘ جیسے ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، منت مراد میں ان کی پرفارمنس کو بے حد سراہا گیا تھا اور انہیں پہچان ملی اور اب وہ ڈرامہ محشر میں اسکرین پر نظر آرہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا جس کی خوبصورت تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔

اداکارہ نے 29 دسمبر کو شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں بتایا کہ ان کا نکاح ہوگیا، ویڈیو میں انہیں عروسی لباس میں دیکھا گیا۔

اطلاعات کے مطابق رحمہ زمان نے شیراز نامی شخص سے نکاح کیا، جن کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر کے مطابق سب سے پہلے ان کی دعائے خیر کا فنکشن منعقد ہوا جس کے لیے انہوں نے پنک اور اسکائی بلیو کمبینشین کے ساتھ ساڑھی کا انتخاب کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain