تازہ تر ین

بوڑھی گھوڑی لال لگام نکول کے کم عمر لڑکوں سے معاشقے!

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نکول کڈمین اپنی فلموں کے ذریعے کم عمر لڑکوں سے معاشقوں کے رجحانات کو فروغ دینے لگی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک ایسی فلم میں کام کیا ہے جس میں وہ خود سے آدھی عمر کے لڑکے سے عشق لڑا رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی اداکارہ ایسے ہی ایک موضوع پر فلم میں کام کرچکی ہیں۔

نکول نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بے بی گرل‘ میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی عمر سے کم عمر لڑکے سے محبت کرنے لگتی ہے۔

’بے بی گرل‘ کی ریلیز کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ نکول کڈمین بڑی عمر کی خواتین کے کم عمر مردوں کے ساتھ تعلقات کو فلموں میں شامل کرنے کو معمول بنانا چاہتی ہیں۔ اس فلم میں ان کے مدمقابل ہیرس ڈکنسن کام کررہے ہیں۔

حقیقی زندگی میں نکول کڈمین کی عمر 57 سال ہے اور ہیرس ڈکنسن کی عمر 28 سال ہے، یعنی ان دونوں کے درمیان تقریباً 30 سال کا فرق ہے۔ یہ فرق فلم کی ریلیز سے پہلے ہی بحث کا ایک اہم موضوع رہا، خاص طور پر اس لیے کہ بڑی عمر کی خواتین کو کم عمر مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے ہوئے دکھانے کا رجحان فلموں میں عام ہوتا جارہا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر رین نے کڈمین اور ڈکنسن کے عمر کے فرق کا دفاع کرتے ہوئے دلیل دی کہ بڑی عمر کی خواتین کو کم عمر مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا معمول بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر عورت کے مختلف قسم کے تعلقات ہوتے ہیں۔ رین کے مطابق بڑی عمر کی خواتین کے کم عمر مردوں کے ساتھ تعلقات کو مکمل طور پر معمول کے مطابق سمجھا جانا چاہیے۔

ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اگر ہم کوئی فلم دیکھتے ہیں جس میں مرد اداکار اور خاتون اداکار کی عمر برابر ہو، تو ہمیں یہ عجیب نہیں لگتا۔ عمر کے فرق کو تبدیل ہونا چاہیے اور خواتین کے مختلف قسم کے تعلقات ہونے چاہئیں۔

بے بی گرل اور اے فیملی افیئر دونوں کی ریلیز کے بعد، یہ واضح ہے کہ نکول کڈمین بڑی عمر کی خواتین کے کم عمر مردوں کے ساتھ تعلقات کے نئے ہالی ووڈ رجحان میں سب سے آگے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain