تازہ تر ین

اسکوئڈ گیم کا تیسرا سیزن: ریلیز ڈیٹ لیک، مداحوں کی دھڑکنیں تیز!

نیٹ فلکس کوریا نے نئے سال کے آغاز پر ’اسکوئڈ گیم‘ کے مداحوں کو مشہور زمانہ ویب سیریز کے سیزن 3 کی ریلیز کی تاریخ کا تحفہ دے دیا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ٹیزر ویڈیو میں ممکنہ طور پر تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ بتائی گئی ہے جس کو دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دور اُٹھی ہے۔

ویڈیو میں ’ریڈ لائٹ، گرین لائٹ‘ گیم کی مشہور روبوٹ لڑکی، ینگ ہی، کو ایک نئے مقام پر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا، جہاں وہ ایک نئے روبوٹ، چل سو، سے ملتی ہے۔ یہ منظر دوسرے سیزن کے اختتام پر پوسٹ کریڈٹ کلپ جیسا لگ رہا ہے، جس نے آئندہ سیزن میں ایک نئے کھیل کی قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

ویڈیو کا عنوان اسکوئڈ گیم سیزن ہے جس میں 27 جون 2025 کی تاریخ بھی لکھی ہوئی ہے جس کو اس کی ریلیز کی تاریخ ہی کہا جاسکتا ہے تاہم نیٹ فلکس نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس تاریخ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مداحوں کا ملا جلا ردعمل دیکھا جارہا ہے، کچھ مداحوں کی جانب سے شو کی کہانی کو بڑھانے کے فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے جبکہ دوسروں نے اس کے جلدی ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید یہ کہ نئے کردار چل سو کی نے ناظرین میں تجسس پیدا کر دیا ہے کہ یہ نیا کردار کہانی میں کیسے شامل ہوگا۔

اب سے کچھ دن قبل ہالی ووڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کی سیزن 3 میں شمولیت کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم یہ افواہیں دم توڑ گئیں جب نیٹ فلکس نے انہیں مسترد کر دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain