تازہ تر ین

نیو ایئر سیلیبریشن، سوناکشی پر منافقت کا الزام لگ گیا

سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز کیا، جہاں وہ کچھ عرصے سے تعطیلات گزار رہے ہیں۔

31 دسمبر 2024 کو، جوڑے نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ پوسٹ کی۔

 اس پوسٹ میں سوناکشی اور ظہیر کی ایک ویڈیو بھی شامل تھی جس کے پس منظر میں آتش بازی دکھائی دے رہی تھی جس نے نیٹیزنز کی توجہ حاصل کرلی۔

کچھ ہی دیر بعد سوناکشی کی جانب سے دیوالی کے موقع پر ہونے والی آتش بازی سے متعلق شکایت اور نئے سال پر اسی سی لطف اندوز ہونے کے حوالے سے بحث چھِڑ گئی جس میں اداکارہ پر منافقت کا الزام لگایا گیا۔

31 دسمبر 2024 کو جوڑے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ساتھ مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

ویڈیو میں سوناکشی اور ظہیر کو کیمرے میں ‘ہیپی نیو ایئر’ کہتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ پس منظر میں خوبصورت آتش بازی ہو رہی تھی۔

ویڈیو میں دونوں پرجوش اور خوشی سے بھرپور انداز میں ایک دوسرے گلے لگتے اور بوسہ دیتے ہوئے نظر آئے، سوناکشی نے پوسٹ کے لیے کیپشن لکھا کہ ‘ہمارا ہیپی نیو ائیر ہو گیا!!! ہیپی نیو ایئر فرام سڈنی’۔

سوناکشی سنہا کی جانب سے ممکنہ طور پر اس پوسٹ کا مقصد مداحوں کے لیے ایک اچھی خواہش کا اظہار کرنا تھا تاہم اس پوسٹ پر اداکارہ کی منافقت کے بارے میں نٹیزین کے درمیان ایک بحث چھِڑ گئی۔

اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کئی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں دیوالی کے موقع پر پٹاخے پھوڑنے سے متعلق ان کے بیانات یاد دلادیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس گزری دیوالی کے موقع پر سوناکشی نے فضائی آلودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر دھواں بھری فضا کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

اسکرین گریب/انسٹاگرام
اسکرین گریب/انسٹاگرام

ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھا کہ ‘فضا ایسی لگ رہی ہے، میں ان تمام افراد سے پوچھنا چاہتی ہوں جو اس وقت پٹاخے پھوڑ رہے ہیں کہ تم سب بے وقوف ہو یا کیا ہو؟’۔

اس کے بعد سوناکشی نے انسٹاگرام پر اپنا کمنٹ سیکشن بند کر دیا ہے لیکن اس بحث نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈاٹ پر بھی اپنا راستہ تلاش کیا۔

اسکرین گریب/ریڈاٹ
اسکرین گریب/ریڈاٹ

کئی صارفین نے اداکارہ کی منافقت کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں ایک نے لکھا کہ ‘کیونکہ وہ منافق ہے، یہ مضحکہ خیز ہے کہ ان مشہور شخصیات کے لیے، پٹاخے صرف دیوالی کے دوران آلودگی کا باعث بنتے ہیں،ننئے سال پر تو پٹاخوں سے آکسیجن ریلیز ہوتی ہے’۔

تاہم، بہت سے نیٹیزنز نے سوناکشی کے دفاع میں بھی تبصرے کیا، کچھ لوگوں نے نوٹ کیا کہ سوناکشی خود پٹاخے نہیں پھوڑ رہی تھی بلکہ صرف انہیں دیکھ رہی تھی، جب کہ دوسروں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا میں تھی، ایک ایسا ملک جس میں فضا کا معیار (اے کیو آئی) بھارت سے کہیں بہتر ہے۔

اسکرین گریب/ریڈاٹ
اسکرین گریب/ریڈاٹ

اداکارہ کے مداحوں میں سے ایک نے لکھا کہ ‘اس کمنٹ سیکشن کا آئی کیو لیول ظاہر ہو رہا ہے، بار بار یہ بتانے کے بعد کہ سوناکشی آسٹریلیا میں ہے، ایک ایسی جگہ جس کا AQI انڈیا کبھی حاصل نہیں کر سکے گا، اس کا موازنہ انڈیا میں دیوالی کے دوران پٹاخے پھوڑنے سے کیا جا رہا ہے۔ ایک ایسی جگہ جو دن بہ دن گیس چیمبر بن رہی ہے آپ لوگ غلط نہیں ہیں’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain